Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
56 - 541
 مُتَعَدّدشعبہ جات کاقیام عَمَل میں لایاگیاہے ، جن میں سے ایک شعبہاَلْمَدِیْنَۃُالْعِلْمِیَّہ بھی ہے ، جس نے خالِص عِلْمی ، تحقیقی اوراِشاعتی کام کا بیڑا اُٹھایا ہے ۔  ’’ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ  ‘‘ کی اوّلین ترجیح سرکارِاعلیٰ حضرت ، اِمامِ اَہلسنّت مولانا شاہ امام اَحمدرَضاخانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ  الرَّحْمٰنکی گِراں قَدَرتصانیف کودورِحاضرکے تقاضوں کے مطابق حتّی المقدورآسان اندازمیں پیش کرناہے ۔  ’’ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ  ‘‘ کے مختلف شعبہ جات میں کم وبیش70مَدَنی علماتحریروتالیف اورتحقیقی کاموں میں مصروفِ عَمَل ہیں ۔ اللہعَزَّ  وَجَلَّدعوتِ اسلامی کی تمام مجالس بَشُمُول  ’’ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ  ‘‘ کو دن گیارہویں اور رات بارہویں ترقّی عطا فرمائے اور ہمارے ہر عَملِ خَیْرکو زیورِ اِخلاص سے آراستہ فرما کر دونوں جہاں کی بھلائیاں نصیب فرمائے  ۔ اٰمِیْن بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”صدائے مدینہ لگانا“
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اِخْلاص واِسْتِقامت کے ساتھ نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے ذیلی حلقے کے 12مَدَنی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصَّہ لیجئے ۔ ان12مَدَنی کاموں میں سے ایک مدنی کام روزانہ”صَداے ٔ مدینہ لگانا“بھی ہے ۔ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں مُسلمانوں کونَمازِ فَجرکے لئے جگانے کوصَدائے مدینہ لگاناکہتے ہیں ۔ یقیناًفی زمانہ مُسَلمان دِین سے بہت دُوراورفکرِآخرت کوچھوڑ کر دُنیا  کی فکر میں مصروف ہیں ۔ سُنَن ونَوافل تو دُورکی بات لوگوں کی اَکْثَرِیَّت فرض نمازیں تک قَضاکردیتی ہے ۔ اسی وجہ سے ہماری مَساجد وِیران  ہوگئیں ، ایسے میں انہیں دوبارہ آباد کرنے کا عزم کرنا اور اسی عزم کی تکمیل کے لیے مسلسل کوشش کرنا یقیناً سَعادَت کی بات ہے ۔ لہٰذا کوشش کیجئے ! اور مَساجد کی آبادکاری