کی سیرتِ طَیِّبَہ پرمشتل کتب ’’ فیضانِ اُمُّہات المؤمنین ، فیضانِ عائشہ صِدِّیْقَہ ، شانِ خاتونِ جنّت ‘‘ بھی شائع ہوچکی ہیں ۔
دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.netسے ان کُتُب ورسائل کو پڑھاجاسکتاہے ، نیزڈاؤن لوڈ( Download ) اورپرنٹ آؤٹ( Print Out) بھی کياجاسکتاہے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
بیان کاخُلاصہ :
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آج ہم نے صحابَۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَانکی شان و عظمت کے بارے میں بیان سُنا ۔ انبیائے کرامعَلَیْہِمُ السَّلَامکے بعد تمام انسانوں میں صحابَۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَانہی سب سے زیادہ تعظیم وتوقیرکے لائق ہیں ۔ یہ وہ مُقدَّس ہَسْتیاں ہیں ، جنہوں نے رَسُوْلُاللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی دعوت پر لَبَّیْککہتے ہوئے اِسلام قَبول کیااوراپنے تَن مَن دَھن سے اسلام کے پیغام کو دُنیا کے کونے کونے میں پہنچایا ۔ ان مُبارک ہستیوں نے پرچَمِ اسلام کی سربلندی کے لئے ایسی بے مثال قربانیاں دِیں جن کا آج تَصوُّربھی مشکل ہے ۔
دعاہے : اللہعَزَّ وَجَلَّہمیں بھی شمْعِ رسالت کے ان پروانوں کی سچی اُلْفَت ومَحَبَّت عطا فرمائے اور ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم
مجلس’’اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیہ‘‘کا تَعارُف :
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!تبلیْغِ قرآن وسُنَّت کی عالمگیرغیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی نیکی کی دعوت ، اِحیائے سُنَّت اور اِشاعَتِ عِلمِ شریعت کو دُنیا بھر میں عام کرنے کا عزمِمُصَمَّم( پُخْتہ اِرادہ) رکھتی ہے ، اِن تمام اُمور کو بَحُسْن وخوبی سَر انجام دینے کے لئے