شان میں گُستاخی کرے گا ، اس کا اَنجام بھی میری طرح ہوگا ۔ اِتناکہنے کے بعدوہ شخص دوبارہ مُردہ حالت میں ہوگیا ۔ اس کی یہ عبرتناک باتیں میرے علاوہ دُور کھڑے دیگر لوگوں نے بھی سُنیں ، اتنے میں مزدور کَفن خریدلایا ، میں نے وہ کفن لیااورکہا : میں ایسے بدنصیب شخص کیتَجْہِیْزوتَکْفِیْن ہرگز نہیں کرو ں گاجوشَیْخَیْنِ کَرِیْمَیْنرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کاگُستا خ ہو ، تم اپنے ساتھی کوسنبھالو میں اس کے پاس ٹھہرنا بھی گوارا نہیں کرتا ۔ اِس کے بعدمیں وہاں سے واپس چلا آیا ۔ بعد میں مجھے بتا یا گیا کہ اس کے بَدعقیدہ ساتھیوں نے ہی اسے غُسل و کَفن دیااورانہی چند لوگوں نے اس کی نمازِ جنازہ پڑھی ، ان کے علاوہ کسی نے بھی نماز ِجنازہ میں شرکت کرنا گوارا نہ کیا ۔ (1)
محفو ظ سدا رکھنا شہا بے اَدَبو ں سے
اور مجھ سے بھی سَرزد نہ کبھی بے اَدَبی ہو(2)
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!شَیْخَیْنِ کَرِیْمَیْنرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاکا گُستاخ کس قَدَر عبرتناک اَنْجام سے دوچارہوا ۔ لہٰذاہمیں بھی چاہیے کہشَیْخَیْنِ کَرِیْمَیْناورتمام صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَانکے گستاخوں سے دُوررہتے ہوئے عاشقانِ رسول ومُحبانِ صحابہ و اَوْلیا کی صُحبت اِخْتیارکریں ، ان عظیم ہستیوں کی اُلفت کا دِیا( یعنی چراغ) اپنے دل میں روشن کرکے دونوں جہاں کی بھلائیوں کے حَقْداربن جائیں ۔ اللہعَزَّ وَجَلَّکے نیک بندوں کی مَحَبَّت قَبروحشر میں بے حد کار آمدہے ۔ چُنانچہ
________________________________
1 - عیونُ الحکایات ، الحکایة الخامسة والثلاثون بعد المائة ، ص۱۵۲ ، ملخصًا
2 - وسائل بخشش مرمم ، ص۳۱۵