حَلال کمائی سے ہواور جو لِباس حَرام کمائی سے حاصل ہوا ہو ، اُس میں فَرْض ونَفْل کوئی نماز قبول نہیں ہوتی ۔ (1) ٭ … ( لباس) پہنتے وَقْت سیدھی طَرَف سے شُرُوْع کیجئے ( کہ سُنّت ہے ) مَثَلاً جب کُرتا پہنیں تو پہلے سیدھی آستین میں سیدھا ہاتھ داخِل کیجئے پھر اُلٹا ہاتھ اُلٹی آستین میں ۔ (2) ٭ … اِسی طَرح پاجامہ پہننے میں پہلے سیدھے پائنچے میں سیدھا پاؤں داخِل کیجئے اورجب( کُرتایاپاجامہ) اُتارنے لگیں تواس کے برعکس( اُلٹ) کیجئے یعنی اُلٹی طَرَف سے شُرُوْع کیجئے ۔ ٭ … سُنّت یہ ہے کہ دامَن کی لمبائی آدھی پِنْڈلی تک ہواورآستین کی لمبائی زِیادَہ سے زِیادَہ اُنگلیوں کے پوروں تک اور چوڑائی ایک بالِشْت ہو ۔ (3) ٭ … سُنّت یہ ہے کہ مَرْد کا تہبند یا پاجامہ ٹخنے سے اُوپررہے ۔ (4) ٭ … مَرد مَردانہ اور عَوْرَت زَنانہ ہی لباس پہنے ۔ چھوٹے بچّوں اوربچیوں میں بھی اِس بات کا لحاظ رکھئے ۔ ٭ … تکبُّر کے طورپرجو لباس ہو وہ ممنوع ہے ۔ تکبُّر ہے یا نہیں اِس کی شَناخت یوں کرے کہ ان کپڑوں کے پہننے سے پہلے اپنی جو حالت پاتا تھا اگر پہننے کے بعد بھی وُہی حالت ہے تو معلوم ہوا کہ ان کپڑوں سے تکبُّر پَیْدا نہیں ہوا ۔ اگر وہ حالت اب باقی نہیں رَہی تو تکبُّر آگیا ۔ لہٰذا اَیسے کپڑے سے بَچے کہ تکبُّر بَہُت بُری صِفَت ہے ۔ (5)
طرح طرح کی ہزاروں سُنَّتیں سیکھنے کے لئے مَکْتَبَۃُ الْمَدِیْنَہکی مطبوعہ دوکُتُب ( ۱) …312صفحات پر مشتمل کتاب ’’ بہارِشریعت ‘‘ حصّہ16اور( ۲) …120صفحات کی کتاب
________________________________
1 - کشف الالتباس ، ص۴۱
2 - کشف الالتباس ، ص۴۳
3 - ردالمحتار ، کتاب الحظر والاباحة ، فصل فی اللبس ، ۹ / ۵۷۹
4 - مراٰۃ المناجیح ، ۶ / ۹۴
5 - بہارِشریعت ، ۳ / ۴۰۹ ۔ ردالمحتار ، کتاب الحظر والاباحة ، فصل فی اللبس ، ۹ / ۵۷۹