جلوے نظرآتے ہوں یہ کس طرح غَلَط ہو سکتے ہیں؟میرا تو مشورہ ہے کہ تم بھی دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں شامل ہو جاؤ ۔ خداعَزَّ وَجَلَّکی قسم!اب تو کوئی میرے بچّوں کے گلوں پرچُھری پھیردے تب بھی میں دعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول نہیں چھوڑ سکتا ۔ (1)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بَیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اورچندسنّتیں اورآداب بَیان کرنے کی سعادت حاصِل کرتاہوں ۔ مصطَفٰے جانِ رحمتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمانِ جَنَّت نشان ہے : ’’ جس نے میری سُنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جَنَّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔ ‘‘ (2)
لباس کے چند مدنی پُھول سُنتے ہیں :
فرمانِ مصطَفٰے ہے : ٭ … جِنّ کی آنکھوں اورلوگوں کے سِتْرکے درمیان پَردَہ یہ ہے کہ جب کوئی کپڑے اُتارے تو بِسْمِاللہکہہ لے ۔ (3) مشہورمُفَسّرِقرآن ، حکیْمُ الاُمَّت مفتی احمدیارخان نعیمیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں : جیسے دیواراورپَردے لوگوں کی نگاہ سے آڑ بنتے ہیں اَیسے ہی یہاللہعَزَّ وَجَلَّکا ذِکْر جِنّات کی نِگاہوں سے آڑبنے گاکہ جِنّات اس ( یعنی شَرْم گاہ) کودیکھ نہ سکیں گے ۔ (4) ٭ … جوباوجودِقُدْرَت زیْب وزِیْنَتْ کالِباس پَہَنْنا تَواضُع ( یعنی عاجِزی) کے طورپرچھوڑدے اللہعَزَّ وَجَلَّاُس کوکَرَامَت کاحُلّہپہنائے گا ۔ (5) ٭ … لِباس
________________________________
1 - غیبت کی تباہ کاریاں ، ص ۴۳۲
2 - ترمذی ، کتاب العلم ، باب ماجاءفی الاخذبالسنة...الخ ، ۴ / ۳۰۹ ، حدیث : ۲۶۸۷
3 - معجم اوسط ، ۲ / ۵۹ ، حدیث : ۲۵۰۴
4 - مراٰۃ المناجیح ، ۱ / ۲۶۸
5 - ابوداود ، کتاب الادب ، باب من کظم غیظا ، ۴ / ۳۲۶ ، حدیث : ۴۷۷۸