Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
462 - 541
ہے ، میری ملاقات ایک سینما گھرکے مالِک سے ہوئی جو شرابی اور گناہوں کا عادی تھا ۔  میں نے اِنفرادی کوشِش کرتے ہوئے اُسے تَبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیرغیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجتِماع کی دعوت پیش کی ، کچھ پس و پیش کے بعد وہ میرے ہمراہ چل پڑا ۔  اِخْتِتامی دُعاکے دَوران سینما گھر کے مالِک کی حالت غیرہوگئی ۔  حتّٰی کہ دُعاخَتْم ہونے کے بعد بھی اس کا ہچکیوں کے ساتھ رونا بند نہ ہوا ۔ بعد میں اس نے بتایا کہ میں نے جب دُعا کے لیے ہاتھ اُٹھائے اور آنکھیں بند کیں تو ایسا لگا جیسے دُعاکی بَرَکت سے میرے دل کی سختی دُور ہورہی ہے ، مجھے اپنے کئے ہوئے گناہ یاد آنے ، ان کا انجام ڈرانے اورخوفِ خدامیں رُلانے لگا ۔  اسی دَوران جس وَقت  میری آنکھیں بند تھیں ، میں نے خود کومدینَۂ منوَّرہ میں سبز سبز گُنبدکے رُوبرُو پایا ، ہر طرف نُور پھیلا ہوا تھا اوربھینی بھینی خُوشبو سے فَضا مہک رہی تھی ۔ میں کافی دیر تک سبز گنبد کے جلووں سے اپنے دل کو مُنوَّر کرتا اور روتا رہا ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ!میں نے سابِقہ گُناہوں سے توبہ کرلی ہے ۔ 
	اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ!وہ میرے ساتھ پابندی سے اجتِماع میں آنے لگے ، پنج وقتہ نَماز بھی شُروع کردی ۔ ایک دن جب میں مُلاقات کے لیے پہنچا تو اُ نہوں نے بتایا کہ میرے بعض وہ دوست جنہوں نے بدکاری کے مُعامَلات سے آج تک مجھے نہیں روکا بلکہ میرے ساتھ شراب ورَباب کی محفلوں میں ہمیشہ آگے آگے رہتے تھے ، میری اجتمِاع میں شرکت اور نیکیوں کی طرف رغبت کاسُن کر میرے پاس آ پہنچے اورمجھے ورغلانے کی کوشش کی ، میں نے کہا : دعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول میں نے صِرف سُن کرنہیں بلکہ دیکھ کراپنایاہے ، میں نے تودعوتِ اسلامی کے سُنَّتوں بھرے اجتِماع میں شرکت کی اور وہاں مجھے اِس اِس طرح مدینہ منوَّرہ کی زِیارت ہوئی ، اب تم بتاؤ جن عاشقِانِ رسول کے اِجتماعات میں گنبدِ خَضرا کے