کے مَخْصُوص اَوقات میں تَوْقیت مکتب میں بالمشافہ رہنمائی بھی لی جا سکتی ہے ۔
اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں اے دعوتِ اسلامی تری دُھوم مَچی ہو(1)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت :
اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ!دعوتِ اسلامی کے شُعبہ جات میں دن بدن اضافہ ہی ہوتاجارہا ہے اوراس کا مدنی کام مزید ترقّی کی طرف گامزن ہے ۔ ہمیں بھی نیکی کی دعوت عام کرنے کے لیے ذیلی حلقے کے 12مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لینا چاہیے ۔ اِن12مدنی کاموں میں سے ہفتہ وارایک مدنی کام”ہفتہ وارسُنَّتوں بھرے اجتماع میں شرکت“بھی ہے ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ!اس اجتماع میں شرکت کی بڑی برکتیں ہیں ۔ عِلمِ دین کے اجتماع میں شرکت کا ثواب ملتا ہے اورعِلمِ دین سیکھنے کی فضیلت کے بارے میں حدیث میں ہے کہ”جو شخص علم کی طلب میں کسی راستہ پرچلے اللہعَزَّ وَجَلَّاسے جَنَّت کے راستہ پرلے جاتاہے اور طالِبِ علم کی خُوشنودی کے ليے فِرِشْتے اپنے بازُو بچھا دیتے ہیں ۔ “(2)
ہفتہ وارسُنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرکے عِلمِ دین حاصل کرنے کی بڑی برکتیں ہیں آئیے !اجتماع میں شرکت کی ایک مدنی بہارسنتے ہیں :
سنیما گھر کے مالک کی توبہ :
بابُ الاسلام سندھ کے مشہورشہر زَم زَم نگر( حیدرآباد) کے ایک اسلامی بھائی نے کچھ اس طرح بتایا کہ غالِباً یہ1991ء کے کسی ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتِماع والی رات کی بات
________________________________
1 - وسائل بخشش ، ص۳۱۵
2 - ترمذی ، کتاب العلم ، باب ماجاء فی فضل الفقہ علی العبادة ، ۴ / ۳۱۲ ، حدیث : ۲۶۹۱