Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
460 - 541
  اِس عِلْم کی اَھَـمِّیَّتکے مُتَعَلِّق فرمایا : عَلّامہ اِبنِ حَجَر مکیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے  ’’ الـزَّوَاجِر   ‘‘ میں اِس( عِلْم) کوفرض کفایہ لِکھا ہے ۔ (1) نَمازکی وقت میں ادائیگی کامسئلہ ہویاروزہ کی دُرُسْتی کا یاپھراوقاتِ صَوم وصلوٰۃ کی مَعْرِفت درکارہو ، یہ سب عِلمِ تَوْقیت کے ذریعے ممکن ہے ، لہٰذا اِس علم کی اَہَمیَّت و اِفَادِیت کے پیشِ نظر تَبلیغِ قرآن و سُنّت کی عالمگیرغیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت باقاعدہ ایک شعبہ قائم ہے ، جس کا کام عِلمِ توقیت کے ذریعے مختلف مقامات کے اَوقاتِ صَوم و صلوٰۃ کے دُرُست نقشہ جات تیّار کرنے کے ساتھ ساتھ اس علم کوعام کرنابھی ہے ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ!مجلِسِ تَوْقیت نے اب تک نہ صرف عِلمِ تَوْقیت کے اُصُول و قوانین کے مُطابق بے شُمار شہروں کے اوقاتُ الصلوۃکے نقشہ جات تیّار کئے ہیں بلکہ اس سلسلے میں مزید ایک قدم بڑھاتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی مایہ ناز مجلس آئی ٹی کے تعاوُن سے ایک ایسا سافٹ وئیر بنام  ’’ اوقاتُ الصلوۃ  ‘‘ بھی مُتَعَارَف کروایا ہے جوکمپیوٹر اور موبائل وغیرہ پرنمازوں کے دُرُسْت وقْت کی نشاندہی میں حد درجہ مُفید ہے ۔  چُنانچہ
	 کمپیوٹرسافٹ وئیرکے ذریعے دُنیابھرکے تقریباً27لاکھ مقامات جبکہ موبائل ایپلی کیشن ( Mobile Application) کے ذریعے تقریباً10ہزارمقامات کے لئے درست اَوقاتِ نماز وسمْتِ قبلہ بآسانی معلوم کئے جاسکتے ہیں ۔  نیزپاکستان بھرکے 115بڑے شہروں کے نظامُ الاوقات وغیرہ پر مشتمل  ایک کتاب بنام”اوقاتِ نماز برائے پاکستان“ بھی پیش کی ہے ۔ 
	نِظامُ الاَوْقات سے مُتَعَلِّق کسی بھی قسم کا مسئلہ یا تجویز ہو تو مجلس کے اَراکین وذِمّہ داران سے عالمی مدنی مرکزکے فون نمبرپریااس ای میل ایڈریس(   dawateislami.net ( prayer@ کے ذریعے رابطہ کیاجاسکتاہے ۔ عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی میں ، مکتب



________________________________
1 -    حیاتِ ملک العلما ، ص۸ ، مطبو عہ ادارہ معارف نعمانیہ مرکز الاولیاء لاھور