کو بارش سے پریشانی ہوئی تو آپ کے حکم سے بادل شرکائے اجتماع پر برسنابند ہوگیا ۔ آپ کی شان و عظمت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ جب پانچ بَرَس کی عُمر میں بِسْمِاللہخوانی کی رسم ہوئی توآپ نے اَعُوْذُبِاللہاوربِسْمِاللہپڑھ کر18پارے زَبانی سُنا دئیے کہ ”یہ میری والدہ کو یاد تھے اور وہ پڑھا کرتی تھیں تو میں نے اِن کے پیٹ میں ہی یاد کرلئے ۔ “
دعاہے : اللہعَزَّ وَجَلَّہمیں اپنے تمام مُقَرَّب بندوں سے سچّی مَحَبَّت واُلفت نصیب فرمائے اوراُن کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْنصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجلسِ توقیت کاتعارُف :
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ!سُنّتوں کی خِدمت اورنیکی کی دعوت کوعام کرنے کے لئے تَبلیغِ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت کم وبیش103شعبہ جات کا قیام عمل میں آچکا ہے ۔ اِنہی شعبہ جات میں سے ایک ”مجلِسِ تَوْقیت“بھی ہے ۔
تَوْقِیت سے مُرادایسا علم وفن ہے جس کی مدد سے یہ معلوم ہوجاتا ہے کہ اگر آفتاب اپنے مخصوص مدارکے کس مخصوص حصہ پرہوتو گھڑی کے اعتبارسے وہ کون ساوقت ہوگا ، اسی فَنِّ توقیت کے ذریعے ہمارے علمائے کرام طلوعِ فجر ، طلوعِ شمس ، زوالِ شمس ، عصر ، غروب اورعشاکے اوقات نکالتے ہیں ۔ (1) اعلیٰ حضرت ، اِمام اہلسنت ، مُجدِّدِدین ومِلّت ، پروانَۂ شمْعِ رسالت ، مولانا شاہ امام احمدرضاخانرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے اپنے ایک مکتوب میں
________________________________
1 - تحقیقاتِ امام علم وفن ، ص۲۲۰