مطبوعہ106 صفحات پرمشتمل کتاب ”غوثِ پاک کے حالات “ کا مُطالَعَہ نہایت مُفید ہے ، اِس کتاب میں آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی بہت سی کرامات کے علاوہ بچپن کے واقعات ، علم وتقوٰی ، فرامین ، مناقب واوصاف اوراَوْلِیائے کرامرَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَامکی آپ کے ساتھ عقیدت کے اِظْہارسے مُتَعَلِّق اقوال وغیرہ نہایت عُمدہ اندازوترتیب کے ساتھ بیان کئے گئے ہیں ، اس کتاب کومَکْتَبَۃُ الْمَدِیْنَہ کے بستے سے ھَدِیَّۃً طَلَب فرما کر خُود بھی اس کا مُطالعہ فرمائیے اور دُوسرے اسلامی بھائیوں کوبھی اس کی ترغیب دلائیے ۔
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.netسے اسے پڑھاجاسکتا ہے ، نیزڈاؤن لوڈ( Download ) اورپرنٹ آؤٹ( Print Out) بھی کیاجاسکتا ہے ۔
بیان کا خُلاصہ :
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آج ہم نے حُضُورغَوثِ اَعْظَمرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی شان و عظمت اورکرامات کے بارے میں سُناکہاللہعَزَّ وَجَلَّنے آپ کو ولایت کے ایسے بلند مرتبے پر فائز فرمایا کہ مشائِخِ اَوْلِیامیں سے کوئی بھی آپ کا ہم پلّہ نہ تھا اور نہ ہی کسی صاحِبِ ولایت سے اِس قَدَرزیادہ کرامتیں ظاہرہوئیں جتنی آپ سے ہوئیں ، آپ کے نام کی برکت سے مُوذی جانوروں سے نَجات نصیب ہوتی ہے اور مصیبت میں آپ کو پُکارا جائے تواللہ عَزَّ وَجَلَّکی عطاسے آپ دستگیری فرماتے ہیں ، مادَرزاداندھے اورکوڑھ کے مریض آپ کے دَرسے بینائی اورصِحّت کی دولت پاتے ، مُردے آپ کی کرامت سے زندہ ہوجاتے ، لوگ آپ کی دُعا سے مالی نقصانات سے محفوظ رہتے ، چور ڈاکو ، فاسق و فاجراور طرح طرح کے گناہوں میں مُلوِّث لوگ آپ کے ہاتھ پر تائب ہوتے اورآپ کے بیان میں شریک لوگوں