جسموں کو گوشت کے گلنے سڑنے کی خرابی سے محفوظ رکھا ہے ۔ (1)
حضرت علّامہ علی قاریرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں : اَوْلِیاءُاﷲکی دونوں حالتوں( یعنی زندگی اور موت ) میں اصلاً کوئی فرق نہیں ، اسی لئے کہا گیا ہے کہ وہ مرتے نہیں بلکہ ایک گھر سے دوسرے گھرتشریف لے جاتے ہیں ۔ (2)
حضرت شیخ عبْدُالحق مُحَدِّثِ دہلویرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں : اللہعَزَّ وَجَلَّکے اَوْلِیا اس دارِ فانی سے دار ِبَقا کی طرف کُوچ کرگئے ہیں اوراپنے پَرْوَرْدگارکے پاس زندہ ہیں ، اُنہیں رِزْق دِیا جاتا ہے ، وہ خُوش حال ہیں اور لوگوں کو اِس کا شُعُور نہیں ۔ (3)
حضرت شاہ وَلِیُّ اللّٰہمُحَدِّثِ دِہلوی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہغَوْثِ پاکرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی شانِ عَظَمَت نشان بیان کرتے ہوئے تحریرکرتے ہیں : آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہاپنی قَبْرشریف میں زِندوں کی طرح تَصَرُّف کرتے ہیں( یعنی زندوں ہی کی طرح بااِخْتِیار ہیں) ۔ (4)
حُکْمْ نَافِذ ہے تِرا خَامَہ تِرا سَیْف تِری دَمْ میں جو چاہے کرے دَور ہے شاہا تیرا(5)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
کتاب”غوثِ پاک کے حالات“کاتعارُف :
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!حُضُورغوثِ اعظمرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی سیرت وکرامات کے متعلق مزیدمعلومات کے لئے دعوتِ اسلامی کے اشاعتی اِدارے مَکْتَبَۃُ الْمَدِیْنَہکی
________________________________
1 - روح البیان ، پ۱۰ ، التوبة ، تحت الآیة : ۴۱ ، ۳ / ۴۳۹
2 - مرقاة المفاتیح ، ، کتاب الصلاة باب الجمعة ، الفصل الثالث ، ۳ / ۴۵۹ ، تحت الحدیث : ۱۳۶۶
3 - اشعة اللمعات ، کتاب الجھاد ، باب حکم الاسراء ، ۳ / ۴۲۳
4 - ھمعات ، ھمعہ۱۱ ، ص ۶۱
5 - حدائق بخشش ، ص۳۰