Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
422 - 541
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آپ بھی قرآن کی تعلیم سیکھنے سکھانے کے لیے مَدْرَسَۃُ الْمَدِیْنَہبالغان میں پڑھنے یا پڑھانے کے لیے تشریف لائیے کہ اِس میں شرکت کی بڑی برکتیں ہیں ۔ قرآنِ کریم کی تعلیم کے ساتھ ساتھ شرعی مَسائل اوربعض فرض علوم سیکھنے کا موقع بھی  ملتا ہے ۔ چنانچہ
افضل عبادت : 
	حضورنَبِیِّ کریم ، رءُوفٌ رَّحیمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمارشادفرماتے ہیں : افضل عِبادَت دِین کے مَسائل سیکھنا ہے اورافضل دِین شُبہات سے بچناہے ۔ (1) 
	ایک موقع پرارشادفرمایا : جوشخص علم کی طَلَب میں رہتاہے اللہعَزَّ  وَجَلَّاس کے رِزْق کا ضامن ہے ۔ (2) 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آپ بھی قرآنِ کریم کودُرُسْت مَخارج سے پڑھنے اورضروری  شَرعی مَسائِل سیکھنے کے لئے مَدْرَسَۃُ الْمَدِیْنَہبالغان میں پابندی سے شرکت کی عادت بنائیے ، اِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّڈھیروں برکتیں نصیب ہوں گی ۔ مَدْرَسَۃُ الْمَدِیْنَہبالغان میں شرکت کاذوق و شوق پیدا کرنے کے لیے ایک مدنی بہارپیشِ خدمت ہے : 
تلاوتِ قرآن کاشوق کیسے ملا؟
	مرکز ُالاولیاء( لاہور) کے علاقے شادباغ حاجی پارک کے مقیم اسلامی بھائی اپنی زندگی میں آنے والے مدنی اِنْقلاب کے بارے میں کچھ یوں بیان کرتے ہیں کہ  میں گُناہوں کے



________________________________
1 -   معجم صغیر ، ص۱۲۳ ، حدیث : ۱۱۱۰
2 -    مسند شھاب ، باب من طلب العلم   الخ ، ۱ /  ۲۴۴ ، حدیث : ۳۹۱