Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
421 - 541
 ٭ …  مَدْرَسَۃُ الْمَدِیْنَہ لِلْبَنِیْن آن لائن : میں قاری صاحبان مدنی منوں اور بڑوں کو بھی بذریعہ انٹرنیٹ قرآنِ پاک پڑھاتے ، سنّتیں سکھاتے اور دعائیں یاد کرواتے ہیں ۔ 
 ٭ …  مَدْرَسَۃُ الْمَدِیْنَہ لِلْبَنَات آن لائن : میں اسلامی بہنیں ، اسلامی بہنوں کو بذریعہ انٹرنیٹ دُرست ادائیگی کے ساتھ قرآنِ کریم پڑھاتی اور ان کی سنّت کے مطابق تربیت کرتی ہیں ۔ کم وبیش83ممالک میں طلبہ و طالبات انٹرنیٹ کے ذریعے قرآنِ کریم  کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔ 
مَدارِسُ الْمَدِیْنَہ کی کارکردگی : 
	ملک وبیرونِ ملک حفظ وناظرہ کے ہزاروں مدارِس بنام ’’ مَدْرَسَۃُالْمَدِیْنَہ  ‘‘ ( لِلْبَنِیْن وَ لِلْبَنَات ، جزوقتی ، رہائشی) قائم ہیں ۔ دعوتِ اسلامی کے مَدْرَسَۃُ الْمَدِیْنَہسے اب تک مجموعی طورپر69100( انہتّرہزارایک سو) مدنی منّے اورمدنی منِّیاں قراٰنِ کریم حفظ کرنے کی سعادت پاچکے ہیں جبکہ ناظرہ مکمل کرنے والوں کی تعدادکم وبیش195242( ایک لاکھ پچانوے ہزار دوسوبیالیس) ہے ۔ ملک وبیرونِ ملکمَدْرَسَۃُالْمَدِیْنَہ( لِلْبَنِیْن وَلِلْبَنَات) تادمِ تحریرکم وبیش 2585( دوہزارپانچ سوپچاسی) اوران میں121971( ایک لاکھ اکیس ہزارنوسواکہتر) مدنی منّے اورمدنی مُنِّیوں کوحفظ وناظرہ کی مفت تعلیم دی جارہی ہے ۔ 
	نیزپاکستان بھرمیںمَدْرَسَۃُالْمَدِیْنَہبالغان کی تعدادتقریباً11595ہے ، جن میں تقریباً 75797اسلامی بھائی ، جبکہمَدْرَسَۃُالْمَدِیْنَہبالغات کی تعداد2629ہے ، جن میں تقریباً 29145اسلامی بہنیں قراٰنِ پاک کی تعلیم فِیْ سَبِیْلِاللہ حاصل کررہی ہیں ۔ 
یہی ہے آرزُو تعلیْمِ قرآں عام ہو جائے 		تلاوت کرنا صُبح و شام میرا کام ہو جائے
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد