Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
420 - 541
تعلیْمِ قرآن اور دعوتِ اسلامی : 
	اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ!دعوتِ اسلامی تعلیْمِ قرآن کو عام کرنے کی کوشش کر رہی ہے ، درج ذیل شعبے قرآن کی تعلیمات کو عام کر رہے ہیں : 
	( ۱) …مَدْرَسَۃُالْمَدِیْنَہ لِلْبَنِیْن ( ۲) …مَدْرَسَۃُ الْمَدِیْنَہ لِلْبَنَات( ۳) …مَدْرَسَۃُ الْمَدِیْنَہ جُزوقتی( ۴) …مَدْرَسَۃُ الْمَدِیْنَہرہائشی( ۵) …مَدْرَسَۃُ الْمَدِیْنَہبالغان( ۶) …مَدْرَسَۃُ الْمَدِیْنَہ بالغات( ۷) …مَدْرَسَۃُ الْمَدِیْنَہ لِلْبَنِیْن آن لائن( ۸) … مَدْرَسَۃُ الْمَدِیْنَہ لِلْبَنَات آن لائن ۔ 
 ٭ …  مَدْرَسَۃُ الْمَدِیْنَہ لِلْبَنِیْن : میں ملک و بیرونِ ملک مدنی مُنوں کو قرآنِ پاک حفظ و ناظرہ کی مُفت تعلیم دی جاتی ہے ۔ 
 ٭ …  مَدْرَسَۃُ الْمَدِیْنَہ لِلْبَنَات : میں قاریہ اسلامی بہنیں مدنی منیوں کوفِیْ سَبِیْلِاللہ قرآنِ پاک حفظ و ناظرہ کی مفت تعلیم دیتی ہیں ۔ 
 ٭ …  مَدْرَسَۃُ الْمَدِیْنَہ جُزوقتی : میں اسکول پڑھنے والے بچوں کو اسکول کی تعلیم کے بعد ایک یا دو گھنٹے کے لئے قرآنِ پاک کی تعلیم دی جاتی ہے ۔ 
 ٭ …  مَدْرَسَۃُ الْمَدِیْنَہرہائشی : میں طلبہ مدارس میں قیام پذیر ہو کر قرآنِ پاک حفظ و ناظرہ کی تعلیم حاصل کرتے ہیں ۔ 
 ٭ …  مَدْرَسَۃُ الْمَدِیْنَہبالغان : میں اسلامی بھائیوں کو دُرست مخارج کے ساتھ قرآنِ کریم پڑھایا جاتا ، نماز ، سنّتیں اور دعائیں بھی یاد کروائی جاتی ہیں ۔ 
 ٭ …  مَدْرَسَۃُ الْمَدِیْنَہبالغات : میں اسلامی بہنوں کو اسلامی بہنیں گھروں میں اجتماعی طورپرفِیْ سَبِیْلِاللہقرآن پڑھاتیں اوراسلامی بہنوں کونماز ، دُعائیں اوران کے مخصوص مسائل وغیرہ سکھاتی ہیں ۔