داروں کی مالی مددکریں ، مسلمانوں کوکھلائیں ، پِلائیں ۔ نیکی کی دعوت کوعام کرنے کے لیے خرچ کریں وغیرہ ۔ کاش!ہم فرض نمازوں کے ساتھ ساتھ نفل نمازیں مثلاً تہجد ، اِشراق ، چاشت اوراوّابین وغیرہ بھی ادا کریں ۔
شیْخِ طریقت ، امیْرِاہلسنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے اسلامی بھائیوں کے 72مدنی انعامات میں جابجانوافل کی ترغیب دی ہے ، مثلاًمدنی انعام نمبر16میں”صلوٰۃ ُالتّوبہ“ ، مدنی انعام نمبر 18میں”فرضوں کے بعدوالے نوافل“ ، مدنی انعام نمبر19میں”نمازِتہجد ، اِشراق ، چاشت واوّابین“اورمدنی انعام نمبر20میں”تحیۃُ الوضو اورتحیۃُ المسجد“ ۔
اللہعَزَّ وَجَلَّہمیں مدنی انعامات کاعامل بنائے ، مدنی انعامات کارِسالہ باقاعدگی سے لینے ، وقت مُقَرَّر کر کے روزانہ فکرِ مدینہ کرنے اورہرمدنی ماہ کی پہلی تاریخ اپنے یہاں کے ذِمَّہ دار کوجمع کروانے کی توفیق عطاکرے اوراپنی محبت پانے والے خوش نصیبوں میں شامل فرمائے ۔
میں پڑھتا رہوں سُنتیں ، وَقْت ہی پر ہوں سارے نَوافِل اَدا یاالٰہی!(1)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مصیبت پر صبر مَحَبَّتِ الٰہی کا ذریعہ :
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اللہعَزَّ وَجَلَّسے مَحبت کاایک طریقہ یہ بھی ہے کہ اس کی طرف سے آنے والی مُشکِلات ومَصائِب پرشکوہ وشکایت کرنے کے بجائے صرف صَبر کیاجائے کیونکہ صبر کرنے والوں کو اللہعَزَّ وَجَلَّپسندفرماتاہے ۔ چُنانچہ
پارہ4 ، سُورۂ اٰلِ عمران ، آیت نمبر146میں ارشادہوتاہے :
________________________________
1 - وسائل بخشش مرمم ، ص۱۰۲