Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
415 - 541
	مشہورمُفَسّرِقرآن ، حکیْمُ الاُمَّت مفتی احمدیارخانرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہاِس حدیْثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں : اس عبارت کایہ مطلب نہیں کہ خدا تعالیٰ وَلی میں حُلُول کرجاتا ہے جیسے کوئلہ میں آگ یا پُھول میں رنگ و بُوکہ خدا تعالیٰ حُلُول سے پاک ہے اور یہ عقیدہ کفر ہے بلکہ اس کے چند مطلب ہیں ایک یہ کہ وَلِیُ اﷲکے یہ اَعْضاء گُناہ کے لائق نہیں رہتے ، ہمیشہ ان سے نیک کام ہی سرزد ہوتے ہیں ، اس پر عبادات آسان ہوتی ہیں ، گویاساری عبادتیں اس سے میں کرارہاہوں یایہ کہ پھروہ بندہ ان اَعْضاءکودُنیاکے لیے استعمال نہیں کرتاصرف میرے لیے استعمال کرتاہے ، ہرچیزمیں مجھے دیکھتاہے ، ہرآوازمیں میری آواز سُنتا ہے یا یہ کہ وہ بندہ فَنافِی اﷲ ہوجاتا ہے جس سے خُدائی طاقتیں اس کے اَعضاء میں کام کرتی ہیں اور وہ ویسے کام کرلیتاہے جوعقل سے وَراء ہیں ، حضرت یعقوبعَلَیْہِ السَّلَامنے کنعان میں بیٹھے ہوئے مِصْرسے چلی ہوئی قمیْصِ یُوسُفی کی خُوشبوسُونگھ لی ، حضرت سلیمانعَلَیْہِ السَّلَامنے تین مِیل کے فاصلہ سے چیونٹی کی آوازسُن لی ، حضرت آصِف بن بَرخیانے پلک جھپکنے سے پہلے یمن سے تخْتِ بلقیس لاکرشام میں حاضرکردیا ۔ حضرت عُمَرنے مدینَۂ مُنوَّرہ سے خُطبہ پڑھتے ہوئے نَہاوندتک اپنی آوازپہنچادی ۔ حُضُورِانورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے قیامت تک کے واقعات بچشم مُلاحَظہ فرمالیے ۔ یہ سب اِسی طاقت کے کرشمے ہیں ۔ (1) 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!کاش ہم فرائض کی پابندی کے ساتھ ساتھ نفل عبادات کے بھی پابندہوجائیں ۔ کاش!فرض روزوں کے ساتھ ساتھ نفل روزے مثلاًپیر اورجمعرات کاروزہ بھی رکھیں ۔  کاش!خوش دِلی کے ساتھ پوری پوری زکوٰۃ بھی دیں اورساتھ ہی ساتھ نفل صدقات بھی مثلاًمساجدومدارس کی تعمیرات میں حصہ لیں ، غریب بہن بھائی اور رِشتے 



________________________________
1 -   مراٰۃ المناجیح ، ۳ /  ۳۰۸