Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
409 - 541
 کی عادت بنائیں ۔ 
اللہتعالٰی سے محبت :
	ایمان والوں کواللہعَزَّ  وَجَلَّسے کیسی مَحَبَّت ہوتی ہے ، ملاحظہ کیجئے ۔ چنانچہ پارہ 2 ، سُوْرَۃُ الْبَقَرَہ ، آیت نمبر165میں ارشادہوتاہے : 
وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَشَدُّ حُبًّا لِّلّٰهِؕ- ( پ۲ ، البقرة : ۱۶۵) 	ترجمۂ کنزالایمان : اورایمان والوں کواللہکے برابر  کسی کی محبت نہیں ۔
	اس آیتِ مبارکہ کے تحت تفسیرصِراط ُالجنان ، جلد1 ، صفحہ264پربہت ہی پیارے انداز میں مدنی پھول بیان  ہوئے ہیں ، ان کوسننے سے پہلے میں آپ کوتفسیرصِراطُ الجنانکی چندایک خوبیاں عرض کرتاہوں تاکہ ہماراشوق بڑھے اورہم اس تفسیرکوفجرکے مدنی حلقے میں سُننے یاسُنانے یاپھراِنفرادی طورپرپڑھنے کی سعادت حاصل کرکے دُنیاوآخرت کی برکتیں سمیٹیں : 
تفسیرصِراطُ الجنان کی خصوصیات : 
(1)…تفسیرصِراطُ الجنان میں ہرآیت کے دوترجمے دِئیے گئے ہیں ، ایک اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے کنزالایمان سے اوردُوسراآسان ترجمہ کنزُالعرفان کے نام سے دِیاگیا ہے ۔ 
(2)…اِس تفسیرمیں قابلِ اعتمادعلمائے کرام کی قدیم وجدیدقرآنی تفاسیراوردِیگر اسلامی عُلوم پر لکھی گئی کتابیں بالخصوص  اعلیٰ حضرت امام احمدرضاخانرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی مستند ترین کتابوں سے کلام اَخذ کرکے آسان انداز میں پیش کیا گیا ہے ۔ 
(3)…تفسیر صِراطُ الجنان نہ زِیادہ طویل ہے نہ ہی بہت مختصربلکہ مُتَوَسَّط تفسیرہے ۔ 
(4)…اِس تفسیرمیں حتَّی الاِمکان آسان اندازاختیارکیاگیاہے تاکہ کم پڑھے لکھے اسلامی