اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُولَ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا حَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نَبِیَّ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا نُوْرَ اللہ
درود شریف کی فضیلت :
حضورسیِّدُالمُرسَلِینصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمانِ دلنشین ہے : جس نے مجھ پرایک باردُرُودِپاک پڑھااللہعَزَّ وَجَلَّاس کے لئے 10نیکیا ں لکھ دیتاہے ، اُس کے 10گناہ معاف فرما دیتاہے اوراس کے 10درجات بلند فرما دیتاہے اوریہ10غلام آزاد کرنے کے برابر ہے ۔ (1)
جو درود و سلام پڑھتے ہیں ان پہ رب كا سلام ہوتا ہے (2)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
حقیقی بندے اورسچے محبوب :
دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ کی56بیانات پرمشتمل منفرد کتاب ”حکایتیں اورنصیحتیں“صفحہ256پرموجودحکایت کوتوجہ کے ساتھ سُنیں ، اِنْ شَآءَاللہعَزَّ وَجَلَّ آپ کومعلوم ہوگاکہ اللہعَزَّ وَجَلَّکے حقیقی اورپسندیدہ بندے کون ہیں ۔ چنانچہ
حضرت سیِّدُناعلی بن محمدبن حاتمرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں : میں نے حضرت سیِّدُنا جنید بغدادیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکوفرماتے سُناکہ میں نے ایک رات حضرت سیِّدُناسَری سَقَطِی
________________________________
1 - شعب الايمان ، تعظیم النبیصلی اللّٰہ علیہ وسلم واجلالہ الخ ، ۲ / ۲۱۰ ، حدیث : ۱۵۵۴
2 - وسائِلِ بخشش مرمم ، ص۴۴۱