طرح طرح کی ہزاروں سُنَّتیں سیکھنے کے لئے مَکْتَبَۃُ الْمَدِیْنَہکی مطبوعہ دوکُتُب ( ۱) …312 صفحات پر مشتمل کتاب ’’ بہارِشریعت ‘‘ حصّہ16اور( ۲) …120صفحات کی کتاب
’’ سُنَّتیں اورآداب ‘‘ ہَدِیَّۃحاصل کیجئے اورپڑھئے ۔ سُنَّتوں کی تربیّت کاایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سُنَّتوں بھرا سفر بھی ہے ۔
عاشقانِ رسول ، آئیں سنت کے پھول دینے لینے چلیں ، قافلے میں چلو(1)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
٭…٭…٭…٭
سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے شہزادے اورشہزادیاں
شہزادے : پیارے مُصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے تین شہزادے تھے جن کے اسمائے مُبارَکہ یہ ہیں : ( ۱) …حضرت سیِّدُناقاسم( ۲) …حضرت سیِّدُنا ابراہیم ( ۳) …طَیِّب وطاہِرحضرت سیِّدُناعبْدُاللہعَلَیْہِمُ الرِّضْوَان ۔
شہزادیاں : مُصطفٰے جانِ رحمتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی چارشہزادیاں تھیں جن کے اسمائے مُبارَکہ یہ ہیں : ( ۱) …حضرت سیِّدَتُنازَیْنَب( ۲) …حضرت سیِّدَتُنا رُقَیَّہ( ۳) …حضرت سیِّدَتُنااُمِّ کُلْثُوْم( ۴) …حضرت سیِّدَتُنافاطِمَۃُالزَّہرارَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ ۔ ( المواھب اللدنیة ، الفصل الثانی فی ذکراولادالکرام ، ۴ / ۳۱۳)
________________________________
1 - وسائل بخشش مرمم ، ص۶۷۱