بنائیں ، اِنْ شَآءَاللہعَزَّ وَجَلَّاس کی بے شماربرکتیں حاصل ہوں گی نیزدنیاوی پریشانیاں اور مسائل حل ہوتے چلے جائیں گے ۔ ترغیب کے لئے مدنی قافلے کی ایک مدنی بہارپیشِ خدمت ہے ۔ چنانچہ
فلموں ڈراموں کا شیدائی :
سردارآباد( فیصل آباد) کے علاقے یُوسف ٹاؤن نمبر2میں مقیم ایک اسلامی بھائی کے بیان کاخلاصہ ہے کہ نیکیوں کی شاہراہ پر گامزن ہونے سے قبل میں گُناہوں کے بَیابان میں بھٹک رہا تھا ۔ نمازیں قَضا کر دینا ، داڑھی شریف مُنڈوادینا میری عادت میں شامل تھا ۔ فلمیں ڈرامے دیکھنا ، گانے باجے سُننا میرا اوڑھنا بچھونا بن چکا تھا ۔ میری زِندگی میں نیکیوں کا چاند کچھ اس طرح جگمگایاکہ خُوش قسمتی سے کبھی کبھار دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرتاتھا ۔ یہ سلسلہ کئی مہینے تک جاری رہا ، مگر میرے اندرکوئی خاص تبدیلی رُونمانہ ہوسکی ۔ ایک بارہمارے علاقے کے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ایک بارِیش وباعمامہ اسلامی بھائی نے مجھ پر اِنْفرادی کوشش کرتے ہوئے مدنی قافلے میں سفرکرنے کا ذِہْن دیا ۔ ان کی مَحَبَّت بھری میٹھی گُفتار اور حُسْنِ کردارمیں کچھ ایسی تاثیرتھی کہ میں اِنکارنہ کرسکااورعاشقانِ رسول کے ہمراہ تین دن کے مدنی قافلے کا مُسافِر بن گیا ، مدنی قافلے میں مجھے پنج وَقْتہ نمازِباجماعت صفِ اَوَّل میں اَداکرنے کے ساتھ ساتھ پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی میٹھی میٹھی سُنَّتوں پرعمل کاجذبہ ملانیز نماز ، وضو ، غُسل کے مُتَعلِّق بہت ساری بُنیادی باتیں سیکھنے کامَوقَع مُیسرآیا ۔ مدنی قافلے میں مجھے اس قَدَرسُکون اوراطمینان نصیب ہواکہ میں نے اپنے تمام سابقہ گناہوں سے توبہ کی ، داڑھی