اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ!اِس سِلسِلے میں دَعوتِ اِسلامی کے سُنَّتوں کی تربیت کے بے شُمارمَدَنی قافلے تین دن ، 12دن ، 30دن اور12ماہ کے لئے مُلک بہ مُلک ، شہربہ شہراورقَریہ بہ قَریہ سفَر کرکے عِلمِ دین اور سُنّتوں کی مدنی بہاریں لُٹا رہے اور نیکی کی دَعوت کی دُھومیں مچارہے ہیں ۔ یقیناًراہِ خُدامیں سَفَرکرنے والے عاشقانِ رسول کے ہمراہ دعوتِ اسلامی کے ان مَدَنی قافلوں میں سفَر کرنا بہت بڑی سعادت ہے ۔ مَدَنی قافِلوں کی بَرَکت سے پنج وقتہ نمازونوَافِل کی پابندی کے ساتھ ساتھ پیارے آقاصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی میٹھی میٹھی سُنَّتیں سیکھنے کوملتی اورعِلمِ دین حاصل کرنے کامَوقع مُیَسَّرآتاہے ۔ عِلمِ دِین کے لیے سَفَرکے بے شُمارفَضائل ہیں ۔ چنانچہ
علم دین حاصل کرنے کی فضیلت :
حضرت سیِّدُناابُودرداءرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتے ہیں : میں نے رسولِ کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکوارشادفرماتے سُناکہ ’’ جوشخص عِلمِ( دین) حاصل کرنے کے لیے سفر کرتاہے توخُداتعالیٰ اُسے جنَّت کے راستوں میں سے ایک راستے پر چلاتاہے اور طالِبِ علم کی رِضاحاصل کرنے کے لیے فرشتے ا پنے پروں کو بچھادیتے ہیں اورآسمان وزمین کی ہرچیز یہاں تک کہ پانی کے اندرمچھلیاں عالِم کے لیے دُعائے مغفرت کرتی ہیں اورعالِم کی فضیلت عابدپرایسی ہے جیسی چودھویں رات کے چاند کی فضیلت سِتاروں پراورعُلَماانبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَامکے وارث و جانشین ہیں اورانبیائے کرامعَلَیْہِمُ السَّلَامدرہم ودینارکا وارث نہیں بناتے بلکہ عِلم کاوارث بناتے ہیں توجس نے اسے حاصل کیااس نے پُوراحصّہ پایا ۔ (1)
لہٰذاہمیں چاہئے کہ عِلمِ دین کے حُصُول کے لئے مدنی قافلوں میں سَفَرکواپنامعمول
________________________________
1 - ابوداود ، کتاب العلم ، باب الحث علی طلب العلم ، ۳ / ۴۴۴ ، حدیث : ۳۶۴۱