رکھئے !مسجدکوآبادرکھنے میں جوکردارامام ، مُؤَذِّن اورخادم کاہوتاہے ، اس سے اِنکارممکن نہیں ، مگربے شمُارمَساجدایسی ہیں جن کے اَئِمَّہ ومُؤَذِّنِیْن اورخادِمین کے مشاہرے ( تنخواہوں) کا خاطر خواہ انتِظام نہیں ہوپاتا ۔
مجلس ائمہ کااَوّلین کام مساجدِاہلسُنَّت کا تَحَفُّظ نیزمساجدِاہلسُنَّت میں اَہل ائمہ ومُؤَذِّنین کا تَقرُّر ، ان کے مُشاہرے ( تنخواہوں) کی اَدائیگی اورمصالح مَساجدمیں دَرپیش مَسائل کوشرعی وتنظیمی رہنمائی کے بعد باہَمی مُشاوَرت سے حل کرناہے ، نیز مسجدکمیٹی اوراَہْلِ محلّہ کو تبلیْغِ قرآن وسُنَّت کی عالمگیرغیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ کرتے ہوئے اس مدنی مقصد”مجھے اپنی اورساری دُنیاکے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے “ کے مُطابِق زندگی گُزارنے کا مدنی ذِہْن دینا ہے ۔
اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں اے دعوتِ اسلامی تیری دُھوم مچی ہو!(1)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”مدنی قافلہ“
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے ہردم وابستہ رہئے ، سُنَّتوں کی خِدمت کے لیے ذیلی حلقے کے 12مَدَنی کاموں میں خُوب بڑھ چڑھ کرحِصّہ لیجئے ۔ ذیلی حلقے کے 12مَدَنی کام مُسلمانوں کونیکی کی راہ پر گامزن کرنے اورگناہوں سے بچانے میں بہت مُعاوِن ہیں ۔ ان12مَدَنی کاموں میں سے ماہانہ ایک مدنی کام راہ ِخدامیں عاشقانِ رسول کے ساتھ تین دن کے ’’ مدنی قافلے ‘‘ میں سَفَرکرنابھی ہے ۔
________________________________
1 - وسائل بخشش مرمم ، ص۳۱۵