Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
400 - 541
  ’’ ضِیائے صدقات  ‘‘ کامُطالَعہ بھی بے حدمُفیدہے ۔ 
	دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.netسے اس کتاب کوپڑھا جاسکتاہے ، نیزڈاؤن لوڈ(    Download) اورپرنٹ آؤٹ( Print Out( بھی کياجاسکتا ہے ۔ 
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
بیان کا خُلاصہ : 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ!آج کے بیان میں ہم نے حضور نَبِیِّ کریم ، رءوفٌ رَّحیمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی حیاتِ مُبارکہ اوروِصالِ ظاہری کے بعد کی سَخاوت کے واقعات سُننے کی سَعادت حاصل کی ۔ ان واقعات کے ضمن میں سَخاوت اور اس کے علاوہ دیگر مدنی پُھول بھی حاصل کیے ۔ یقیناًسخی شخصاللہعَزَّ  وَجَلَّاوراس کی مخلوق کے نزدیک محبوب ہوجاتا ہے جبکہ بخیل آدمی کو کوئی پسند نہیں کرتا ۔ لہٰذا ہمیں چاہیے کہ ہم بھی  اپنے پیارے آقا ، دوعالَم کے داتاصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی اسی میٹھی سُنَّت پرعمل کرتے ہوئے خُوب خُوب صَدَقہ وخیرات کی عادت بنائیں ۔ دعاہے : اللہعَزَّ  وَجَلَّہمیں اپنے صدقات و مدنی عطیات دِیگر نیک کاموں میں خرچ کرنے کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے  جملہ مدنی کاموں اور ہر نیک وجائزکام میں خرچ کرنے کی بھی  توفیق عطا فرمائے ۔ 
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم 
مجلس ائمَّۂ مَسَاجِد : 
	اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ!دعوتِ اسلامی نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے کم وبیش 103شعبہ جات میں مدنی کام کررہی ہے ، اِنہی میں سے ایک شعبہ ’’ مجلس ائمَّۂ مَسَاجِد  ‘‘ بھی ہے ، یاد