کربھلاہوبھلا :
فرمانِ مصطفٰے ہے : ’’ جو کسی مُسلمان کی ایک دُنیوی پریشانی دُورکرے گااللہعَزَّ وَجَلَّ قیامت کی پریشانیوں میں سے اس کی ایک پریشانی دُورفرمائے گااورجوتنگدست کے لئے دنیامیں آسانی مُہیا کرے گااللہعَزَّ وَجَلَّدُنیا وآخرت میں اس کے لئے آسانیاں پیدا فرمائے گااورجودُنیامیں کسی مسلمان کی پردہ پوشی کرے گااللہعَزَّ وَجَلَّدُنیا وآخرت میں اس کی پردہ پوشی فرمائے گااوربندہ جب تک اپنے ( مسلمان) بھائی کی مدد کرتارہتاہے تواللہعَزَّ وَجَلَّبھی اس کی مدد فرماتارہتاہے ۔ ‘‘ (1)
٭ … دل میں کسی مُسلمان کے لئے بُغْض وکینہ ہوتواسے بھی نکال دیجئے کیونکہ جب دل میں کسی کی نفرت ہوگی تواس پرخرچ کرنے یا کسی بھی طرح کی ہمدردی کرنے پر دل راضی نہیں ہوگا ، لہٰذابُغْض وکینہ دُورکرنے اورآپس میں مَحَبَّت پیداکرنے کے لئے سلام ومُصافَحہ کوعام کیجئے کہ حدیْثِ پاک میں ہے : ’’ مُصافَحہ کیاکروکینہ دُورہوگا ، تحفہ دیاکرومَحَبَّت بڑھے گی اور بُغْض ختم ہوگا ۔ ‘‘ (2)
٭ … میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اگرصدقہ وخیرات کاذِہْن پاناچاہتے ہیں تودعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجایئے ، اِنْ شَآءَاللہعَزَّ وَجَلَّ اس کی برکت سے بخل کی بیماری کے ساتھ ساتھ دیگر بُرائیوں سے بھی چھٹکارانصیب ہوگااورنیک بننے کاجذبہ پیدا ہوگا ، مال کی آفات اوراللہعَزَّ وَجَلَّکی راہ میں خرچ کرنے کے حوالے سے مزیدمعلومات کے لئے دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ415 صفحات پر مُشتمل کتاب
________________________________
1 - تر مذی ، کتاب البر والصلة ، باب ماجاء فی السترة علی المسلم ، ۳ / ۳۷۳ ، حدیث : ۱۹۳۷
2 - موطااما م مالک ، کتاب حسن الخلق ، باب ماجاء فی المھاجرة ، ۲ / ۴۰۷ ، رقم ۱۷۳۱