بعض وہ صحابَۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَانبھی ہیں کہ جن کے نُمایاں کارناموں کی وجہ سے سرکارِ مدینہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ان کی شان وعظمت نام لے کرکچھ اس طرح بیان فرمائی کہ ابُوبکر مىرى اُمَّت کے سب سے زِىادہ نَرم دل اور رَحْم دل شخص ہیں ۔ عُمَر بن خَطّاب مىرى اُمَّت کے بہترىن اورسب سے زىادہ اِنْصاف کرنے والے شخص ہیں ۔ عُثْمان بن عَفَّان مىرى اُمَّت کے سب سے زِىادہ باحَىااورعزت والے اورعلى بن ابو طالب مىرى اُمَّت کے عقل مند اورسب سے زِىادہ بَہادُرشخص ہىں ۔ عبدُاللہ بن مَسْعُود مىرى اُمَّت کے نىک اوراَمانت دار شخص ہىں ۔ ابُوذَرسب سے زِىادہ زاہداورسچے انسان ہىں ۔ ابُودَرْدَا مىرى اُمَّت کے سب سے زِىادہ عِبادت گُزار ومُتَّقِىْاورمُعاوِىہ بن ابوسُفْىان مىرى اُمَّت کے سب سے زِىادہ بُردبار اورسخى شخص ہىں ۔ (1) مزیدفرمایا : اَہْلِ عرب میں سے سب سے پہلے جنت میں داخل ہونے والامیں ہوں ، اَہْلِ فارس میں سے سلمان ، اہْلِ روم میں سے صُہَیْب اوراہْلِ حبشہ میں سے بلال سب سے پہلے جنت میں داخل ہوں گے ۔ (2) تمام صحابہ مىرے نزدىک مُعززاورمحبوب ہىں ، اگرچہ وہ حبشى غُلام ہوں ۔ (3)
نمایاں ہیں اِسلام کے گلستاں میں ہر اِک گل پہ رنگِ بہارِ صحابہ(4)
ہدایت کے چشم وچراغ :
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھاآپ نے !مَولائے کُل ، فَخرِرُسُلصَلَّی اللہُ تَعَالٰی
________________________________
1 - المطالب العالی ، کتاب المناقب ، باب مااشترک فیہ جماعة من الصحابة ، ۸ / ۴۱۶ ، حدیث : ۳۹۹۸
2 - معجم اوسط ، ۲ / ۲۰۶ ، حدیث : ۳۰۳۶
3 - المسندللشاشی ، ماروی ابوعبداللّٰہ عبدالرحمٰن بن عسلیة الصنابحی ، ۳ / ۱۴۲ ، حدیث : ۱۲۱۵
4 - کراماتِ صحابہ ، ص۳۰