سخاوت کی نعمت کیسے حاصل ہو؟
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اگر ہم بھی سَخاوت کی عادت اَپنانا چاہتے ہیں تو آیئے ! اس کے مُتَعَلِّق چند مدنی پُھول سُننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں ۔
٭ … سخاوت کے فضائل اوربخل کی مذمت سے متعلق احادیْثِ مُبارَکہ نیزصحابَۂ کرام اوربزرگانِ دینعَلَیْہِمُ الرِّضْوَانکے واقعات کامطالعہ کیجئے ، اِنْ شَآءَاللہعَزَّ وَجَلَّاس کی برکت سے بخل کی عادت چھوٹ جائے گی اورسخاوت کاذہن بنے گا ۔
٭ … دل سے مال ودولت کی محبت نکال دیجئے کیونکہ جب تک مال ودولت کی محبت دل میں رہے گی تب تک راہِ خدامیں خرچ کرنے کادل نہیں چاہے گا ۔ حضرت سیِّدُناحسن بصریرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں : خداعَزَّ وَجَلَّکی قسم!جودِرہَم( یعنی دولت) کی عزّت کرتا ہے ، اللہرَبُّ العزّت اُسے ذِلَّت دیتا ہے ۔ (1)
شیطان کاغلام :
منقول ہے کہ جب درہم ودیناربنے توسب سے پہلے شیطان نے انہیں اُٹھاکراپنی پیشانی پررکھااورانہیں چوم کرکہا : جس نے ان سے مَحَبَّت کی وہ میراغلام ہے ۔ (2)
٭ … دل میں مُسلمان بھائی کی خیر خواہی کا جذبہ پیدا کیجئے ! مثلاً اپنے دوست اَحباب ، رِشتہ داروں یاپڑوسیوں کی خَیْریت دریافت کرتے رہئے ، ان کے دُکھ دَرْدمیں شریک ہوکر حَسبِ اِسْتطاعت ان کی حاجتوں کوپُوراکیجئے کہ
________________________________
1 - احیا ء العلوم ، کتاب ذم البخل وذم حب المال ، ۳ / ۲۸۸
2 - احیا ء العلوم ، کتاب ذم البخل وذم حب المال ، ۳ / ۲۸۸