Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
396 - 541
سے کام لینے کے بجائے خالصۃً رِضائے الٰہی کی خاطر اس کے تمام شرعی مسائل کو مَدِّنظر رکھتے ہوئے اَدائیگی کریں اورنفلی صَدقات کابھی ذِہْن بنائیں کہ صَدَقہ کرنااللہتَعالیٰ کو بہت پسندہے اور آفتوں اور بَلاؤ ں کو ٹالنے کے ساتھ ساتھ غریبوں مسکینوں کی بَہُت سی ضَروریات پُوری ہونے کاسبب ہے ۔ سَخاوت کاجذبہ پیداکرنے کے لئے سَخاوت کے فضائل پرمشتمل پانچ فرامین مصطفٰے پیشِ خدمت ہیں ۔ چنانچہ
فضائِلِ سخاوت پرمشتمل5فرامین مصطفٰے : 
(1)...ارشادفرمایا : سَخاوت جنَّت کے درختوں میں سے ایک درخت ہے ، جس کی ٹہنیاں زمین کی طرف جُھکی ہوئی ہیں ، جو شخص ان میں سے کسی ایک ٹہنی کوپکڑ لیتاہے ، وہ اسے جنَّت کی طرف لے جاتی ہے ۔ (1) 
(2)...ارشادفرمایا : تَجَافَوْاعَنْ ذَنْبِ السَّخِیِّ فَاِنَّ اللہَ اٰخِذٌبِیَدِہٖ کُلَّمَاعَثَرَیعنی سخی کی غَلَطی سے دَرْگُزر کروکیونکہ جب  بھی وہ لَغْزِش کرتاہے تواللہعَزَّ  وَجَلَّاس کاہاتھ پکڑلیتاہے (2) ( یعنی اس کامددگار ہوتاہے کہ  اسے ہلاکت میں پڑنے سے بچا لیتاہے (3) )  ۔ 
(3)...ارشادفرمایا : اَلْجَــنَّةُ دَارُالْاَسْخِیَآءیعنی جنَّت سخیوں کا  گھر ہے ۔ (4) 
(4)...ارشادفرمایا : سخیاللہعَزَّ  وَجَلَّسے قریب ، جنَّت سے قریب ، لوگوں سے قریب اور آگ( جہنم) سے دورہے جبکہ بخیلاللہعَزَّ  وَجَلَّسے دور ، جنَّت سے دور ، لوگوں سے دُوراور



________________________________
1 -    شعب الایمان ، باب فی الجودو السخاء ، ۷ /  ۴۳۴ ، حدیث : ۱۰۸۷۵
2 -    شعب الایمان ، باب فی الجودو السخاء ، ۷ /  ۴۳۳ ، حدیث : ۱۰۸۶۷
3 -    اتحاف السادة المتقین ، ۹ /  ۷۲۵
4 -    مسند فردوس ، ۱ /  ۳۳۳ ، حدیث : ۲۴۳۰