Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
391 - 541
 بطورِتہبندباندھے ہوئے آپ ہمارے پاس تشریف لائے ، ایک صحابی نے دیکھ کرعرض کی : کتنی اچھی چادرہے !مجھے عنایت فرمادیجئے ۔ آپ تشریف فرمارہے ، پھردولت سرائے اقدس میں تشریف لے گئے اورچادرتبدیل فرماکروہ اس صحابی کی طرف بھیج دی ۔ صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَاننے ان صحابی سے کہا : تم نے اچھانہیں کیا ، تمہیں اچھی طرح معلوم ہے کہ پیارے مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکسی سائل کاسوال رد نہیں فرماتے ۔ انہوں نے کہا : بخدا!اس چادرکواستعمال کرنے کی نیت سے میں نے سوال نہیں کیابلکہ میری نیت یہ ہے کہ یہ چادر( بطورِتبَرُّک) میراکفن بنے ۔ حضرت سیِّدُناسَہْل  بن سَعْدرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں کہ وہ چادر ان کاکفن ہی بنی ۔ (1) 
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
وصالِ ظاہری کے بعدسخاوت :
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!مکی مدنی مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمدوجہانوں کے سردارہیں ، اللہعَزَّ  وَجَلَّنے آپ کومالک ومختار بنایا ، اپنے خزانوں کی چابیاں بھی عطافرما دیں مگرپھربھی اپنے پاس کچھ بچاکرنہیں رکھتے سب تقسیم فرمادیتے ہیں نہ صرف حیات مُبارَکہ میں بلکہ وصالِ ظاہری کے بعدبھی امت کے پریشان حالوں پر عطاؤں کی بارش فرما رہے ہیں ۔ اگرکسی کے ذِہْن میں یہ وَسْوَسہ آئے کہ حُضُورنَبِیِّ اکرمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمتودُنْیا سے پردہ فرما گئے ، اب کیونکرسائلوں کی دادرسی فرماتے ہیں؟تویادرکھئے کہ تمام انبیائے کرامعَلَیْہِمُ السَّلَاماپنے اپنے مزارات میں حیات ہیں ۔ چنانچہ



________________________________
1 -    بخاری ، کتاب اللباس ، باب البرود والحبرة والشملة ، ۴ / ۵۴ ، حدیث : ۵۸۱۰