Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
389 - 541
کے اِصلاحی رسائل یابیانات کی کیسٹیں ( آڈیو ، ویڈیو) تقسیم کر کے اپنی رقم راہِ خُدا میں خرچ کرتے ہیں ، اللہتبارک وتعالیٰ اُن کے مال کوبڑھائے گااور700گُناتک ثواب عطافرمائے گااوراِسی پربس نہیں بلکہ ارشادفرمایا : 
وَ اللّٰهُ یُضٰعِفُ لِمَنْ یَّشَآءُؕ- ( پ۳ ، البقرة : ۲۶۱) 	ترجمۂ کنزالایمان : اوراللہاس سے بھی زِیادہ بڑھائے جس کے لئے چاہے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	آئیے !ترغیب کے لئے پیارے مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے جُودوعَطاکے مزیدواقعات سُنتے ہیں تاکہ ہمیں بھی دِین کی تَرویج واِشاعت ، مَساجدومَدارس کی خدمت ، مُسلمانوں کی مالی مدداورراہِ خدا میں خرچ کرنے کی رغبت ہو ۔ چنانچہ
سخاوتِ مُصْطَفٰے کے واقعات
 ٭ …  غزوۂ حُنَیْن میں حضورنَبِیِّ پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اس قدرکثرت سے سَخاوت فرمائی جس کا اَندازہ نہیں لگایاجاسکتا ۔ آپ نے اَعراب( دیہات میں رہنے والوں ) میں بہت سوں کو100 ، 100اُونٹ عطا فرمائے ۔ (1) 
 ٭ …  حضرت سیِّدُناصفوان بن اُمَیّہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے ( اسلام لانے سے پہلے غزوۂ حُنین کے موقع پر) بکریوں کا سُوال کیا ، جن سے دوپہاڑ وں کا درمیانی جنگل بھراہوا تھا ، آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے وہ سب انہیں دے دیں ۔ اُنہوں نے اپنی قوم میں جاکرکہا :  ’’ اے میری قوم!تم اسلام لے آؤ!اللہعَزَّ  وَجَلَّکی قسم!سیِّدُنامحمدصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمایسی سخاوت



________________________________
1 -    بخاری ، کتاب المغازی ، باب غزوة الطائف ، ۳ / ۱۱۸ ، حدیث : ۴۳۳۶