سَنَابِلَ فِیْ كُلِّ سُنْۢبُلَةٍ مِّائَةُ حَبَّةٍؕ-وَ اللّٰهُ یُضٰعِفُ لِمَنْ یَّشَآءُؕ-وَ اللّٰهُ وَاسِعٌ عَلِیْمٌ(۲۶۱) ( پ۳ ، البقرة : ۲۶۱)
جس نے اُوگائیں سات بالیں ہربال میں سودانے اوراللہاس سے بھی زِیادہ بڑھائے جس کے لئے چاہے اوراللہوُسْعَت والا علم والا ہے ۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اللہعَزَّ وَجَلَّکی راہ میں مال خرچ کریں گے توزمین و آسمان اورسارے جہان کاخالق ومالِک کریم وجوّادپروردگارعَزَّ وَجَلَّکَرَم فرمائے گااور ہمارے مال کوبڑھائے گا ۔ کتنے ہی خُوش نصیب مُسلمان ایسے ہیں جواپنے مال کے حُقُوقِ واجبہ اَدا کرتے ہیں ، خُوش دِلی سے بَروَقْت زکوٰۃوفطرہ اَداکرتے ہیں ، اپنے مال ماں باپ ، بہن بھائی اوراَولادپرخرچ کرتے ہیں ، اپنے عزیزواَقْرِباء کی موت پراُن کے اِیْصالِ ثواب کے لیے نیک کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ ملاتے ہیں ، سرکارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکامِیلادمَناتے نیزنیک نیّتی سے شِفاخانے بنواتے ہیں ، حُقُوقِ عامّہ کا لِحاظ رکھتے ہوئے اِخلاص کے ساتھ قرآن خوانی واجتماعِ ذِکر ونعت اورسُنَّتوں بھرے اجتماعات کے اِنْعِقاد پرخرچ کرتے ہیں ، مَساجد و مَدارس کی تعمیر میں حصّہ لیتے ہیں ، درس وتدریس ، درسِ نظامی یعنی عالِم کورس میں مُعاوَنت کرتے ، مثلاًمُدَرِّسِیْن کے مُشاہرے ( Salary) ، طَلَبہ کی کتابیں ، طعام وقیام کے اخراجات وغیرہ ، قرآنِ کریم( حفظ وناظرہ) کی تعلیم میں مدد کرتے ہیں ، مسجد کے اِنتظامی اَخْراجات ، مثلاًبجلی اورگیس کے بِل وغیرہ کی اَدائیگی کرتے یا اُس میں حصّہ لیتے ہیں ، دیْنِ اِسلام کی تروِیج و اِشاعت ، سُنَّتوں کے اِحیاء ، نیکی کی دعوت کوعام کرنے کے لئے خرچ کرتے ، مثلاًمدنی قافلوں میں سفر کرنے والے غریب اسلامی بھائیوں کوزادِ سَفَر دے کر ، سُنَّتوں بھرادَرس دینے کی آرزُورکھنے والے غریب اسلامی بھائیوں کو ’’ فیضانِ سُنَّت ‘‘ دِلاکر ، اپنی دُکان ، مارکیٹ ، مسجد ، محلّے ، دَفْتر ، کالج وغیرہ میں شیْخِ طریقت ، امیْرِاَہلسُنَّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ