Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
38 - 541
مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰهِؕ-وَ الَّذِیْنَ مَعَهٗۤ اَشِدَّآءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَآءُ بَیْنَهُمْ تَرٰىهُمْ رُكَّعًا سُجَّدًا یَّبْتَغُوْنَ فَضْلًا مِّنَ اللّٰهِ وَ رِضْوَانًا٘-سِیْمَاهُمْ فِیْ وُجُوْهِهِمْ مِّنْ اَثَرِ السُّجُوْدِؕ-ذٰلِكَ مَثَلُهُمْ فِی التَّوْرٰىةِ ﳝ- وَ مَثَلُهُمْ فِی الْاِنْجِیْلِ ﱠ كَزَرْعٍ اَخْرَ جَ شَطْــٴَـهٗ فَاٰزَرَهٗ فَاسْتَغْلَظَ فَاسْتَوٰى عَلٰى سُوْقِهٖ یُعْجِبُ الزُّرَّاعَ لِیَغِیْظَ بِهِمُ الْكُفَّارَؕ-وَعَدَ اللّٰهُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ مِنْهُمْ مَّغْفِرَةً وَّ اَجْرًا عَظِیْمًا۠(۲۹) ( پ۲۶ ، الفتح : ۲۹)
 ترجمۂ کنزالایمان : محمداللہکے رسول ہیں اوران کے ساتھ والے کافروں پرسخت ہیں اورآپس میں نرم دل تُوانھیں دیکھے گارکوع کرتے سجدے میں گِرتے اللہکافضل ورِضاچاہتے ان کی علامت ان کے چہروں میں ہے سجدوں کے نشان سے یہ ان کی صفت توریت میں ہے اوران کی صفت انجیل میں جیسے ایک کھیتی اس نے اپناپٹّھانکالا پھر اسے طاقت دی پھردبیزہوئی پھراپنی ساق پر سیدھی کھڑی ہوئی کسانوں کوبھلی لگتی ہے تاکہ ان سے کافروں کے دل جلیں ۔ اللہنے وعدہ کیا ان سے جوان میں ایمان اوراچھے کاموں والے ہیں بخشش اوربڑے ثواب کا ۔ 
	پارہ2 ، سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ ، آیت نمبر218میں ارشاد ہوتا ہے : 
اُولٰٓىٕكَ یَرْجُوْنَ رَحْمَتَ اللّٰهِؕ-وَ اللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ(۲۱۸) ( پ۲ ، البقرة : ۲۱۸)
ترجمۂ کنزالایمان : وہ رحمَتِ الٰہی کے امیدوار ہیں اوراللہبخشنے والامہربان ہے ۔ 
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بیان کردہ آیاتِ طیِّبہ سے یہ حقیقت روزِروشن کی طرح عِیاں ہوجاتی ہے کہ مَحبوبِ رَبِّ داورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے تمام صَحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَانکس قَدَراَرفَع  واعلیٰ عِز ّت وشان کے مالک تھے کہ جنہوں نے اپنی زِندگیاں