وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی رُوحِ مبارَک مسلمانوں کے گھروں میں تشریف فرما ہوتی ہے ۔ (1) ٭ … جب کسی کے گھرمیں داخل ہوناچاہیں تواِس طرح کہئے : اَلسَّلامُ عَلَیْکُمْکیامیں اندر آسکتاہوں؟ ٭ … اگر داخلے کی اجازت نہ ملے تو بخوشی لوٹ جائیے ہو سکتاہے کسی مجبوری کے تحت صاحِبِ خانہ نے اجازت نہ دی ہو ۔ ٭ … جواب میں نام بتانے کے بعد دروازے سے ہٹ کر کھڑے ہوں تا کہ دروازہ کھلتے ہی گھر کے اندرنظر نہ پڑے ۔ ٭ … کسی کے گھر جائیں تووہاں کے انتِظامات پر بے جا تنقید نہ کیجئے اس سے اُس کی دل آزاری ہو سکتی ہے ۔ ٭ … واپَسی پر اہْلِ خانہ کے حق میں دُعابھی کیجئے اورشکریہ بھی اَدا کیجئے اور سلام بھی اور ہو سکے تو کوئی سُنَّتوں بھرا رِسالہ وغیرہ بھی تحفۃً پیش کیجئے ۔
طرح طرح کی ہزاروں سُنَّتیں سیکھنے کے لئے مَکْتَبَۃُ الْمَدِیْنَہکی مطبوعہ دوکُتُب ( ۱) …312صفحات پرمشتمل کتاب ’’ بہارِشریعت ‘‘ حصّہ16اور( ۲) …120صفحات کی کتاب
’’ سُنَّتیں اورآداب ‘‘ ہَدِیَّۃحاصل کیجئے اورپڑھئے ۔ سُنَّتوں کی تربیّت کاایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سُنَّتوں بھرا سفر بھی ہے ۔
عاشقانِ رسول ، آئیں سنّت کے پھول دینے لینے چلیں ، قافلے میں چلو(2)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
٭…٭…٭…٭
________________________________
1 - بہارِشريعت ، حصّہ۶ا ، ۳ / ۹۶ ، شرح الشّفاء للقاری ، ۲ / ۱۱۸
2 - وسائل بخشش مرمم ، ص۶۷۱