میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بَیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اورچندسنّتیں اورآداب بَیان کرنے کی سعادت حاصِل کرتاہوں ۔ مصطَفٰے جانِ رحمتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمانِ جَنَّت نشان ہے : ’’ جس نے میری سُنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جَنَّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔ ‘‘ (1)
گھرمیں آنے جانے کی سنتیں اورآداب :
٭ … جب گھرسے باہَرنکلیں تویہ دُعاپڑھئے : ”بِسْمِ اللہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللہِ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّابِاللہِ“یعنیاللہعَزَّ وَجَلَّکے نام سے ، میں نے اللہعَزَّ وَجَلَّپربھروساکیا ، گناہ سے بچنے کی قوت اورنیکی کرنے کی طاقتاللہعَزَّ وَجَلَّہی کی طرف سے ہے ۔ (2) اِنْ شَآءَاللہعَزَّ وَجَلَّاس دُعاکوپڑھنے کی بَرَکت سے سیدھی راہ پررہیں گے ، آفتوں سے حفاظت ہوگی اورمددِالٰہی شامل حال رہے گی ۔ ٭ … اپنے گھرمیں آتے جاتے محارِم ومَحرمات( مَثَلاً ماں ، باپ ، بھائی ، بہن ، بال بچّے وغیرہ) کوسلام کیجئے ۔ ٭ … اللہعَزَّ وَجَلَّکا نام لئے بغیرمَثَلاًبِسْمِ اللہکہے بغیرجوگھرمیں داخل ہوتا ہے شیطان بھی اُس کے ساتھ داخِل ہوجاتاہے ۔ ٭ … اگر ایسے مکان( خواہ اپنے خالی گھر) میں جاناہوکہ اس میں کوئی نہ ہوتویہ کہئے : ’’ اَلسَّلَامُ عَلَیْنَاوَعَلٰی عِبَادِاللہِ الصّٰلِحِیْنیعنی ہم پراوراللہ عَزَّ وَجَلَّکے نیک بندوں پرسلام ‘‘ فِرِشتے اس سَلام کا جواب دیں گے ۔ (3) یااس طرح کہے : ’’ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ اَیُّھَاالنَّبِیُّیعنی یانبی آپ پر سلام ہو ‘‘ کیونکہ حُضُورِاَقدسصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ
________________________________
1 - ترمذی ، کتاب العلم ، باب ماجاءفی الاخذبالسنة...الخ ، ۴ / ۳۰۹ ، حدیث : ۲۶۸۷
2 - ابوداود ، کتاب الادب ، باب مایقول اذا خرج من بیتہ ، ۴ / ۴۲۰ ، حدیث : ۵۰۹۵
3 - ردالمحتار ، کتاب الحظر والاباحة ، فصل فی البیع ، ۹ / ۶۸۲