کی طرف بلایاقیامت کے دن وہ میرے عرش کے سائے میں ہوگا ۔ ‘‘ (1)
غورکیجئے کہ نیکی کی دعوت دینے اوربُرائی سے منع کرنے والے کوبروزِ قیامت عرش کاسایہ نصیب ہوگا ، لہٰذا ہمیں بھی چاہیے کہ خُوب خُوب مدنی دورہ کرکے فَضلِ خُداوَندی کے حَق داربنیں ، مدنی قافلو ں میں سَفَر ، مدنی اِنْعامات پرعمل اورمدنی مُذاکروں میں شِرکَت کرتے رہیں ، اِنْ شَآءَاللہعَزَّ وَجَلَّبے شُمار برکتیں حاصل ہوں گی ۔ مدنی دورے میں شرکت کی ایک مدنی بہار ملاحظہ کیجئے ۔ چنانچہ
ایک غیرمسلم کا قَبول اسلام :
خان پور( پنجاب ، پاکستان) کے ایک مُبلِّغِ دعوتِ اسلامی کابَیان ہے کہ بابُ المدینہ ( کراچی) سے سُنّتوں کی تَرْبِیَت حاصِل کرنے کے لئے تشریف لائے ہوئے مَدَنی قافلے کے ساتھ مجھے بھی مدنی دورہ کرنے کاشَرَف حاصِل ہوا ۔ ایک درزی کی دُکان کے باہَر لوگوں کو اِکَٹّھاکرکے ہم”نیکی کی دعوت“دے رہے تھے ۔ جب بَیان خَتم ہواتو اُسی دوکان کے ایک نوجوان ملازم نے کہا : ”میں غیرمسلم ہوں ، آپ حضرات کی نیکی کی دعوت نے میرے دِل پرگہرااثر کِیا ہے ، مہربانی فرماکرمجھے اسلام میں داخِل کرلیجئے ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ!وہ کلمہ پڑھ کرمُسَلمان ہو گیا ۔ (2)
مقبول جہاں بھر میں ہو دعوتِ اسلامی صدقہ تجھے اے ربِّ غفّار مدینے کا(3)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
________________________________
1 - حلیةالاولیاء ، کعب الاحبار ، ۶ / ۳۶
2 - فیضان سنت ، ص۱۵۳
3 - وسائل بخشش مرمم ، ص۱۸۰