بیان کاخُلاصہ :
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آج کے بیان میں ہم نے حُسن وجمالِ مُصطفٰے کے بارے میں سُنا ۔ اللہعَزَّ وَجَلَّنے آپ جیساحَسین وجَمیل کوئی پیداہی نہیں کیا ، یہاں تک کہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکاسایہ بھی نہ بنایاکیونکہ ایسے یکتا کے لئے ایسی ہی یکتائی ہونی چاہیے ، اس سے اندازہ لگایئے کہاللہعَزَّ وَجَلَّاپنے پیارے حبیبصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے کس قَدَرمَحَبَّت فرماتاہے ۔ لہٰذاہمیں بھی چاہئے کہ اپنی جان ، اولاداورماں باپ سے بھی زیادہ ان سے محبت کریں اورآپ کی سنتوں پرعمل پیراہوں ، اس کے لئے دعوت اسلامی کامہکامہکا مدنی ماحول ہمارے سامنے ہے ۔ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی برکت سے نیک اعمال کی کثرت ، گناہوں سے نفرت اورسنتوں پراستقامت نصیب ہوگی اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ وَجَلَّ ۔
12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام ’’ مدنی دورہ ‘‘
آپ بھی سنتیں اپنانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے ہردم وابستہ رہئے ، سُنَّتوں کی خِدمت کے لیے ذیلی حلقے کے 12 مَدَنی کاموں میں خُوب بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیجئے ۔ ذیلی حلقے کے 12مَدَنی کام مُسلمانوں کونیکی کی راہ پر گامزن کرنے اورگناہوں سے بچانے میں بہت مُعاوِن ہیں ۔ ان12مَدَنی کاموں میں سے ہفتہ وارایک مَدَنی کام”مدنی دورہ“بھی ہے ۔ مختلف علاقوں میں جاکرلوگوں کونمازوں اورسُنَّتوں کی جانب راغب کرنے کے لئے نیکی کی دعوت دینا یقیناً بہت بڑی سعادت ہے ۔ چنانچہ
مروی ہے : اللہعَزَّ وَجَلَّنے حضرت سیِّدُناموسٰی کَلِیْمُاللہ عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکی طرف وحی فرمائی کہ ’’ جس نے بھلائی کاحکم دیااوربُرائی سے منع کیااورلوگوں کومیری اطاعت