Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
373 - 541
	جائزاورناجائززیب وزینت سے مُتَعَلِّق تفصیلی معلومات کے لئے دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مَکْتَبَۃُ الْمَدِیْنَہکی مطبوعہ1332صفحات پرمشتمل کتاب ’’ بہارشریعت ، جلد3 ، حصہ16  ‘‘  کامطالعہ کیجئے ۔ 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!وہی زِیْنَت اَپنائیے جس کی شریعَتِ مُطہَّرہ نے اِجازت عطافرمائی ہے اورجوفیشناللہعَزَّ  وَجَلَّاوراس کے پیارے رسولصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی ناراضی کاسبب بنے ، اس سے خُودبھی بچئے اوراپنے اَہْل وعِیال کوبھی بچائیے اورتمام ترمعاملات میں رہنمائی حاصل کرنے کے لئے کسی سُنّی عالِمِ دین یادارُالاِفتاء اَہلسُنَّت سے رابطہ کیجئے ۔ 
دارُالافتا اہلسنَّت کا تعارُف : 
	دارُالاِفتاء اَہلسُنَّت دعوتِ اسلامی کے کم وبیش103شعبہ جات میں سے ایک ہے ۔  اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ!پاکستان کے مختلف شہروں میں دارالافتاء اہلسنت کی شاخیں قائم ہیں ۔  بابُ المدینہ( کراچی) میں پانچ ، زَم زَم نگر( حیدرآبادبابُ الاسلام سندھ) ، سردارآباد( فیصل آباد) ، مرکزُالاولیاء( لاہور) ، راولپنڈی اورگلزارِطیبہ( سرگودھا) میںدارُالافتاء اہلسنَّتپیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی دُکھیاری اُمَّت کی شَرعی رَہْنمائی میں مصروف ِ عمل ہے ۔  اس کے علاوہ ’’ دارُالافتاء اہلسنَّت  ‘‘ کے تحت کام کرنے والے شعبے  ’’ دارُالافتاءآن لائن   ‘‘ کے اسلامی بھائی بھی اِنْتہائی ذِمّہ داری کے ساتھ  ٹیلی  فون ، واٹس اَیپ( Whatsapp) اوراِنْٹر نیٹ پر دُنیا بھر کے مُسلمانوں کی طرف سے پوچھے جانے والے مَسائل کا حل بتاتے ہیں ۔  مزیدیہ کہ دارُالاِفتاءآن لائنکے اسلامی بھائیوں سے اِنْٹرنیٹ کے ذریعے دُنیابھر سے اس میل ایڈریس(dawateislami.net @darulifta)  پرسوالات پوچھے جاسکتے ہیں ۔ 
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد