پاؤں میں مہندی لگائی تومکی مدنی سر کارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّماس قَدَرناراض ہوئے کہ اسے شہربدرکردیا ، اس حدیْثِ پاک سے ان لوگوں کو دَرْس حاصل کرنا چاہیے جوشادی بیاہ یاعیدین وغیرہ کے مَواقع پراپنے ہاتھوں یا اُنگلیوں پرمہندی لگا لیا کرتے ہیں ۔
٭ … نیزجس طر ح مَردو ں کو عورتوں کی نَقْل جائز نہیں ، اسی طرح عورتیں بھی مَردوں کی نَقْل نہیں کرسکتیں ۔ چنانچہ حضرت سیِّدُناعبْدُاللہبن عَباسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے روایت ہے کہ تاجدارِمدینہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے لَعْنت فرمائی زَنانہ مَردوں پر جو عورتوں کی صُورت بنائیں اورمَردانی عورتوں پرجومَردوں کی صُورت بنائیں ۔ (1)
٭ … جاندارکی تَصاویروالے لباس ہرگزنہ پہناکریں ، جانوروں یاانسانوں کی تَصاویر والے اِسٹیکرزاپنے کپڑو ں پرلگائیں نہ ہی گھروں میں آویزاں کریں ، اپنے بچوں کوایسے ’’ باباسُوٹ ‘‘
نہ پہنا ئیں جن پرجانوروں اورانسانوں کے فوٹو بنے ہوئے ہوتے ہیں ۔
٭ … خواتین اپنے شوہر کے لئے جائز اَشْیاء کے ذریعے مگر گھر کی چار دِیواری میں زِیْنَت کریں ، لیکن میک اَپ کر کے اور بن سَنورکرگھر سے باہر نہ نکلا کریں کہ ہمارے پیارے آقاصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا : ’’ عورت پُوری کی پُوری عورت( یعنی چُھپانے کی چیز) ہے ، جب کوئی عورت باہرنکلتی ہے توشیطان اسے جھانک جھانک کردیکھتاہے ۔ ‘‘ (2)
٭ … ننگے سرپھرناسُنَّت نہیں ہے ، لہٰذااسلامی بھائیوں کوچاہيے کہ اپنے سرپرعمامہ شریف کاتاج سَجائے رکھیں کہ یہ ہمارے آقاصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی نہایت ہی میٹھی سُنَّت ہے ۔
________________________________
1 - بخاری ، کتاب اللباس ، باب الموصولة ، ۴ / ۸۵ ، حدیث : ۵۹۴۰
بخاری ، کتاب اللباس ، باب المشتبهون بالنساء...الخ ، ۴ / ۷۳ ، حدیث : ۵۸۸۵
2 - ترمذی ، کتاب الرضاع ، باب۱۸ ، ۲ / ۳۹۲ ، حدیث : ۱۱۷۶