Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
371 - 541
 ترغیب بھی ارشادفرمایاکرتے تھے ۔ چنانچہ حضرت سیِّدُنااَبُوہُرَیْرہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مَروی ہے کہ حُضورنَبِیِّ پاکصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا :  ’’ جس کے بال ہوں تووہ اُن کااِکْرام کرے ( یعنی انہیں دھوئے ، تیل لگائے ، کنگھا کرے )  ۔ (1) 
 ٭ …  لڑکیوں کے ناک کان وغیرہ چھیدناجائزہے ۔ (2) 
 ٭ …  بعض لوگ لڑکوں کے بھی کان چھدواتے اوربالی وغیرہ پہناتے ہیں یہ ناجائزہے یعنی لڑکے کاکان چھدوانابھی ناجائز اور اسے زیورپہنانابھی ناجائز ۔ (3) 
 ٭ …  عورتوں کوہاتھ پاؤں میں مہندی لگاناجائزہے ( البتہ یہ خیال رہے کہ مہندی جِرم داریعنی جس کی تہہ جمتی ہوایسی نہ ہو)  ۔ 
 ٭ …  چھوٹے بچوں( نابالغ لڑکوں) کے ہاتھ پاؤں میں بلاضرورت مہندی لگانا ناجائز ہے ۔ (4) حضرت سیِّدُناابُوہُرَیْرہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مَروِی ہے کہ مدینے کے تاجدارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے پاس ایک مُخَنَّثْ( یعنی ہیجڑا) حاضرکیاگیا ، جس نے اپنے ہاتھ اورپاؤں مہندی سے رَنگے ہوئے تھے ۔ اِرْشادفرمایا : اس کاکیاحال ہے ( یعنی اس نے کیوں مہندی لگائی ہے ) ؟لوگوں نے عرض کی : یہ عورتوں کی نقل کرتا ہے ۔ آپ نے اسے شہربدرکرنے کاحکم ارشادفرمایا ، لہٰذااسے مدینَۂ مُنوَّرہ سے  ’’ نقیع   ‘‘ کی طرف شہربدرکردیاگیا ۔ (5) 
	پیارے اسلامی بھائیو!مقامِ غورہے کہ مُخَنَّثْ نے عورتوں کی نقل کی یعنی ہاتھ



________________________________
1 -    ابو داود ، کتاب الترجل ، باب فی اصلاح الشعر ، ۴ /  ۱۰۳ ، حدیث : ۴۱۶۳
2 -    در مختار ، کتاب الحظر والاباحہ ، فصل فی اللبس ، ۹ /  ۵۹۸
3 -    ردالمحتار ، کتاب الحظر والاباحة ، فصل فی البیع ، ۹ /  ۶۹۳
4 -    ردالمحتار ، کتاب الحظر والاباحة ، فصل فی اللبس ، ۹ /  ۵۹۹
5 -    ابو داود ، کتاب الادب ، باب فی الحکم فی المخنثین ، ۴ /  ۳۶۸ ، حدیث : ۴۹۲۸