Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
370 - 541
 پسندفرماتا ہے (1)  ۔ آیئے زینت کی جائزاورناجائز صُورتوں سے متعلق کچھ سنتے ہیں ۔ چُنانچہ
جائزاورناجائززینت : 
 ٭ …  مردوں کو سونے کی انگوٹھی پہننا حرام ہے ، صرف چاندی کی ایک نگ والی ایک انگوٹھی جوساڑھے چارماشے سے کم کی ہوپہننے کی اجازت ہے ۔ 
 ٭ …  عورتیں سونے چاندی کی ہر قسم کی انگوٹھیاں چھلے اورہرقسم کے زیورات پہن سکتی ہیں ۔ 
 ٭ …  نابالغ لڑکوں کوبھی زیورات پہناناحرام ہے ، پہنانے والے گنہگارہوں گے ۔ (2) 
 ٭ …  اگر اللہتَعالیٰ نے دولت دی ہے تواچھا لباس اورقیمتی کپڑوں کااستعمال عورتوں اور مَردوں دونوں کے لئے جائزہے بشرط یہ کہ فخراور گھمنڈ( تکبُّر) کے لئے نہ ہوں بلکہ نعمَتِ خُداوندی کے اِظہارکے لئے ہو ۔ (3) 
 ٭ …  سُرمہ لگاناہمارے پیارے آقا ، مدینے والے مُصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی نہایت ہی پیاری پیاری اورمیٹھی میٹھی سُنَّت ہے ، آپ سونے سے پہلے اپنی مبارک آنکھوں میں سُرمہ لگایاکرتے ، لہٰذاہمیں بھی سو نے سے پہلے اِتباعِ سُنَّت کی نِیَّت سے اپنی آنکھوں میں سُرمہ لگاناچاہیے کہ اس سے ہمیں سُرمہ لگانے کی سُنَّت کابھی ثواب ملے گااورساتھ ہی ساتھ اس کے دُنیَوی فَوائد بھی حاصل ہوں گے ۔ 
 ٭ …  پیارے مُصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسرِانوراورداڑھی مُبارَک میں تیل ڈالتے ، کنگھا کرتے ، بِیچ سرمیں مانگ نکالتے تھے نیز سر اورداڑھی کے بالوں کی صفائی ستھرائی کی



________________________________
1 -    مسلم ، کتاب الایمان ، باب تحریم الکبر وبیانہ ، ص۶۱ ، حدیث : ۲۶۵
2 -    فتاوی ھندیة ، کتاب الکراهیة ، الباب العاشرفی استعمال الذھب والفضة ، ۵ /  ۳۳۵
3 -    ردالمحتار ، کتاب الحظر والاباحة ، فصل فی اللبس ، ۹ /  ۵۷۹