Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
369 - 541
کی مَحَبَّت اپنے دل میں بڑھائیے اوربارگاہِ رِسالت میں اِسْتِغاثہ( یعنی فریاد) پیش کیجئے ۔ 
نُقوشِ اُلْفَتِ دُنیا مرے دل سے مِٹا دینا
مجھے اپنا ہی دیوانہ بنانا یارَسُوْلَ اللہ
نہ دولت دو  نہ دو کوئی خزانہ یارَسُوْلَ اللہ
سکھا دو عشق میں رونا رُلانا یارَسُوْلَ  اللہ
سلیقہ آپ کی یادوں میں رونے کا تڑپنے کا
پئے غوث و رضا مجھ کو سکھانا یارَسُوْلَ اللہ(1)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دُنیاکی رنگینیوں سے دِل لگانے کاکچھ فائدہ نہیں ہوگا ، اگردل لگاناہی ہے تواللہعَزَّ  وَجَلَّاوراس کے پیارے رسولصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے اَحکامات سے لگایئے ، آپ کی سُنَّتوں پرعمل کی کوشش کیجئے ۔ سیرتِ مصطفٰے کے بارے میں مزید جاننے کے لئے مَکْتَبَۃُ الْمَدِیْنَہکی مطبوعہ758صفحات پرمشتمل کتاب ’’ سیرتِ رسولِ عربی  ‘‘ 
کامطالعہ کیجئے ، اس کی برکت سے اِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّمعلومات میں اضافے کے ساتھ ساتھ محبَّتِ رَسُول مزیدبڑھے گی اورسنتوں پرعَمَل کا جذبہ بھی بیدار ہوگا ۔ 
	یادرکھئے !حضورنَبِیِّ کریمصَلَّی اللہُ تعالی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمحَسین وجمیل ہونے کے ساتھ ساتھ نَفاست ونظافت پسندبھی تھے ، لہٰذا ہمیں بھی صَفائی سُتھرائی کا خَیال رکھتے ہوئے جائز زَیْب وزِیْنَت اِخْتیارکرنی چاہیے کہ صفائی ستھرائیاللہعَزَّ  وَجَلَّکوبڑی محبوب ہے ۔ چنانچہ حدیثِ مُبارک میں ہے : اِنّاللہَجَمِیْلٌ یُّحِبُّ الْجَمالَیعنیاللہعَزَّ  وَجَلَّجمیل ہے اورجمال ( خُوبصُورتی) کو



________________________________
1 -   وسائل بخشش مرمم ، ص ۳۲۶ ، ۳۲۷