Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
363 - 541
	شعرکی وضاحت : اللہعَزَّ  وَجَلَّکے پیارے محبوبصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکادَہَنِ اقدس ، چشمَۂ علم و حکمت بھی ہے اوراس دہن کی تَرِی جان و دل کے لیے راحت وسُکُون اورتَروتازگی کا باعِث بھی ہے ۔ میں اپنے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے دہَنِ مُبارک کی تَرِی پہ بھی لاکھوں سَلام بھیجتا ہوں ۔ ( اسی طرح) مَحبُوبِ خُداصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا وہ  لُعابِ دَہَن جوکھاری کنوؤں کومیٹھاکردیتاہے اوررُوح وجان کو ایک نئی تازگی عَطاکردیتا ہے ، اُس مِٹھاس کے چشمے پہ ( بھی) ہماری طرف سے لاکھوں دُرُوْد  و سَلام ہوں ۔ (1) 
زبان مبارک :
	اللہعَزَّ  وَجَلَّکے محبوبصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّممخلوق میں سب سے زِیادہ فَصاحت والے تھے ، آپ کاکلام ایسا واضح ہوتاکہ پاس بیٹھنے والایادکرلیتا ۔ (2) 
وہ زبان جس کو سب کُن کی کُنجی کہیں		اُس کی نافِذ حکومت پہ لاکھوں سلام
اس کی باتوں کی لَذّت پہ بے حد دُرُود		اس کے خُطبے کی ہیبت پہ لاکھوں سلام(3)
	شعرکی وضاحت : سَروَرِدوعالَمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی زَبانِ اَقدَس تقدیرِالٰہی کی چابی ہے ۔ اُس زَبانِ اَقدَس کی پورے جہاں بلکہ دونوں جہانوں پر جاری و ساری حکومت پہ لاکھوں سلام ہوں ۔  ہمارے آقاصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے مُنہ سے نکلنے والی پیاری پیاری اورمیٹھی میٹھی باتوں کی لذّت وسُرُورپرلاکھوں رحمتیں ہوں اورآپ کے پُر کشش خُطبہ و



________________________________
1 -   ماخوذازشرح کلام رضا ، ص۱۰۲۸
2 -    ترمذی ، کتاب المناقب ، باب فی کلام النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم ، ۵ /  ۳۶۶ ، حدیث : ۳۶۵۹
3 -   حدائق بخشش ، ص۳۰۲