Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
362 - 541
 عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّممُسکَراتے تودیواریں رَوشن ہوجاتیں ۔ (1) 
وہ دَہن جس کی ہر بات وَحْیِ خُدا		چشمَۂ عِلم و حِکمت پہ لاکھوں سلام(2)
	شعرکی وضاحت : جس منہ سے نکلنے والی ہر بات وَحی کا درجہ رکھتی ہے عِلم و حِکمت کے اُس چشمَۂ فیض پہ لاکھوں سَلام ہوں ۔ (3) 
مبارک لُعاب دَہَن کی برکتیں :
	حُضُورنَبِیِّ اکرمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکامقدس لعاب زَخْمیوں اوربیماروں کے لئے شِفاتھا ۔ چُنانچہ
	فتْحِ خیبرکے دن آپ نے اپنالُعابِ دَہن حضرت عَلیُّ المُرتضیٰ کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کی دکھتی آنکھوں پرلگایاتوفوراًآرام ہوگیاگویا آنکھوں میں کبھی تکلیف تھی ہی نہیں ۔ (4) 
	حضرت سیِّدُنارِفاعہ بن رافِعرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتے ہیں کہ بدرکے دن میری آنکھ میں تِیرلگااوروہ پھُوٹ گئی ۔ رسولُاللہصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اس میں اپنالُعاب مُبارَک لگایااوردُعافرمائی تومجھے ذَرابھی تکلیف نہ ہوئی اورآنکھ بالکل دُرُسْت ہو گئی ۔ (5) 
جس کے پانی سے شاداب جان وجِناں		اس دَہن کی طَراوت پہ لاکھوں سلام
جس سے کھاری کُنویں شِیرۂ جاں بنے 		اُس زُلالِ حَلاوت  پہ لاکھوں سلام(6)



________________________________
1 -    دلائل النبوة للبیهقی ، باب جامع صفة رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ، ۱ /  ۲۷۵
2 -   حدائق بخشش ، ص٣٠٢
3 -    ماخوذازشرح کلام رضا ، ص۱۰۲۷
4 -    مسلم ، کتاب فضائل صحابة ، باب من فضائل علی بن ابی طالب ، ص۱۰۰۷ ، حدیث : ۶۲۲۳
5 -    مسند بزار ، مسند رفاعة بن رافع ، ۹ /  ۱۸۱ ، حدیث : ۳۷۲۹
6 -   حدائق بخشش ، ص۳۰۲