Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
359 - 541
اَبرُوئے مُبارَک : 
	حضورنَبِیِّ پاکصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی بھویں دَرازاورباریک تھیں اوردرمیان میں دونوں اس قَدَر مُتّصِل تھیں کہ دُورسے ملی ہوئی معلوم ہوتیں ۔ (1) 
جن کے سجدے کو مَحرابِِ کعبہ جُھکی		ان بھوؤں کی لطافت پہ لاکھوں سلام(2)
	شعرکی وضاحت : ہمارے آقاصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمنے جب اس جہاں کواپنی بابرکت تشریف آوری سے زِینت بخشی اورآپ  کی ولادتِ باسعادت ہوئی توآپ خودتو سجدے میں گِرکراللہعَزَّ  وَجَلَّکی بارگاہ میں اپنی اُمّت کے لیے دُعا فرمارہے تھے اورکعبَۂ مُعظَّمہآپ کی طرف جُھک کر آپ کی نُورانی بھنوؤں کی نَزاکت و لَطافت کو سَلامی پیش کررہا تھا ۔ (3) 
بینیٔ مبارک : 
	حضورنَبِیِّ اکرمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی بینی یعنی مبارک ناک خُوبصورت اوردَرازتھی اوردَرْمیان میں اُبھراؤنُمایاں تھااورناک کی ہڈی پرایک نُوردَرَخْشاں تھا ۔  جوشخص بغورنہ دیکھتا تواسے معلوم ہوتاکہ ُبلندہے حالانکہ بُلندنہ تھی ۔ بُلندتووہ نُورتھاجواسے گھیرے ہوئے تھا ۔ (4) 
بِینِیِ پُرنُور پر رَخْشاں ہے بُکَّہ نُور کا		ہے لِواءُالْحَمْد پر اُڑتا پَھریرا نُور کا(5)
	شعرکی وضاحت : پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی پُرنُوربینی



________________________________
1 -    معجم کبیر ، ۲۲ /  ۱۵۵ ، حدیث : ۴۱۴
2 -   حدائق بخشش ، ص۳۰۰
3 -     ماخوذازشرح کلام رضا ، ص۱۰۲۱
4 -    معجم کبیر ، ۲۲ /  ۱۵۵ ، حدیث : ۴۱۴
5 -   حدائق بخشش ، ص۲۴۳