Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
356 - 541
 جَمانامُمکن ہوتاہے جبکہ سُورج میں یہ سب مُمکن نہیں کیونکہ اسے دیکھنے سے آنکھیں چُندھیا جاتی ہیں  ۔ (1) 
خُورشید تھا کس زور پر کیا بڑھ کے چَمکا تھا قمر
بے پردہ جب وہ رُخ ہوا یہ بھی نہیں وہ بھی نہیں(2)
	شعرکی وضاحت : سُورج اپنی پُوری آب وتاب کے ساتھ طُلُوع ہوااورسارے جہاں کوروشن کردیا ، چاندبھی اپنی تمام تَر جلوہ سامانیوں کے ساتھ چمکا اور ساری دُنیا کو نُور کاٹکڑا بنادیا ، مگرجب رُخِ مُصطفٰے سے نِقاب اُٹھا تودونوں نے شرمندہ ہو کر مُنہ چھپالیااور محبوبِ خُداکے حُسن وجَمال کے آگے اپنا سرِ تَسْلیم خَم کرلیا  ۔ (3) 
اِک جھلک دیکھنے کی تاب نہیں عالَم کو : 
	یادرہے !صحابَۂ کرامرِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْننے حضورپُرنور ، شافِعِ یومُ النُّشُوْر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے جس حُسن وجَمال کوچاندسے تشبیہ دی ہے یہ آپ کا کامل حُسن و جَمال نہیں تھا ، اگرآپ  کا حُسنِ کامل لوگوں پر ظاہر ہوجاتا تو آنکھیں اسے دیکھنے کی طاقت نہ رکھتیں ۔  جیساکہ علامہ زُرْقانیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہحضرت سیِّدُناامام قُرطُبیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے نقل فرماتے ہیں کہ”حُضُورِ اقدسصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا تمام تَرحُسن و جمال ہم پرظاہر نہیں ہوااگرآپ کا کامل حُسن ظاہرہوجاتا توہماری آنکھیں اِس جَلوۂ  زَیبا کو دیکھنے کی



________________________________
1 -    شرح المواهب ، المقصد الثالث فیما فضلہ اللّٰہ تعالی بہ ، الفصل الاول فی کمال خلقتہ...الخ ، ۵ /  ۲۵۸
2 -   حدائق بخشش ، ص۱۱۰
3 -   ماخوذ از شرح کلام رضا ، ص۳۲۸