شعرکی وضاحت : اے میرے آقاصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم!آپ کاپیداہونابھی بے مثل و بے مثال اورلاجواب و باکمال ہے اورآپ کی سیرتِطَیِّبَہاوراَخلاقِ عالیہ کابھی کوئی ثانی نہیں ۔ اسی لیے ساری مخلوق آپ کی گروِیدہ اور غلام بن گئی ہے اورشاہانِ وَقْت بھی آپ کی گلی کے گدا ہونے پر فخر کر تے ہیں ۔ اے میرے ایمان کی جان! آپ پر کروڑوں دُرُوْد ۔ (1)
حُسن وجمالِ مصطفیٰ مرحبا صد مرحبا اَوج وکمالِ مصطفیٰ مرحبا صد مرحبا
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھاآپ نے کہ بی بی آمنہ کے لال ، پیکرِحُسن وجَمال صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکواللہعَزَّ وَجَلَّنے کیساحُسن وجَمال عطافرمایاہے کہ ایمان والوں نے آپ کے رُخِ زَیباکودیکھاتوآپ کے نام پراپنی جانیں نچھاورکرنے سے پیچھے نہیں ہٹے اور جب کسی غیرمسلم نے دیکھاتوآپ کاحَسین سراپااس کی نظرمیں ایساسَمایاکہ وہ دائرۂ اسلام میں داخل ہوگیا ۔ یقیناً اَوَّلین و آخرین میں نہ توکوئی ایسا تھا نہ ہے نہ ہوگا ۔
لَمْ یَاتِ نَظِیْرُکَ فِیْ نَظَرٍ مِثلِ تَو نہ شُد پیدا جانا
جگ راج کو تاج تورَے سَرسَو ہے تجھ کو شہِ دَوسَرا جانا(2)
شعرکی وضاحت : یَارَسُوْلَاللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمآپ جیساکبھی نہ دیکھاگیا ، نہ آئندہ دیکھاجائے گاکیونکہاللہعَزَّ وَجَلَّنے آپ جیساکوئی پیداہی نہیں فرمایا ، جہانوں کی بادشاہی آپ ہی کو سجتی ہے ، اس لئے ہم نے آپ کو جہانوں کا بادشاہ مان لیا ہے ۔ (3)
________________________________
1 - شرح کلام رضا ، ص ۹۷۲
2 - حدائق بخشش ، ص۴۳
3 - ماخوذ از شرح کلام رضا ، ص۱۱۹