اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُولَ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا حَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نَبِیَّ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا نُوْرَ اللہ
درود شریف کی فضیلت :
حضرت سیِّدُنااَبُوالمواہِبرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں : مجھے خواب میںرَسُوْلُاللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی زیارت کاشرف حاصل ہواتوآپ نے مجھ سے ارشادفرمایا : ’’ قیامت کے دن تم ایک لاکھ بندوں کی شَفاعت کروگے ۔ ‘‘ میں نے عرض کی : یارَسُوْلَ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!میں اس قابل کیسے ہوا؟توارشادفرمایا : ’’ اس لیے کہ تم مجھ پردُرُودپڑھ کر اس کا ثواب مجھے نَذرکردیتے ہو ۔ ‘‘ (1)
شافِعِ روزِ جَزا ، تم پہ کروڑوں دُرُود دافِعِ جُملہ بلا ، تم پہ کروڑوں دُرُود(2)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ!ماہِرَبِیْعُ الْاَوَّلشریف کامہینہ جاری وساری ہے ، یہ وہ مُقَدَّس مہینہ ہے جس میں ہمارے پیارے آقاصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی وِلادتِ باسَعادت ہوئی ، اسی لئے اس مہینے میں خُصُوصیت کے ساتھ جہاں آپ کی سِیرَتِ طیّبہ کے مُختلف گوشے اورمِیلادُ النبی کے واقِعات بیان کرکے عاشِقانِ رَسُول کے دلوں میں عِشقِ رسول کی شَمْع مزیدروشن کی جاتی ہے وہیں آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے حُسن وجَمال کاتذکرہ کرکے ان کے دِلوں
________________________________
1 - الطبقات للشعرانی ، رقم۳۱۸ ، ابو المواہب محمد الشاذلی ، ۲ / ۱۰۱
2 - حدائق بخشش ، ص۲۶۴