زمین لَپیٹ دی جاتی ہے ۔ ‘‘ (1) ٭ … اگرچنداسلامی بھائی مل کرقافلے کی صُورت میں سَفر کریں توکسی ایک کوامیربنا لیں کہ حضرت سیِّدُنا ابوہریرہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہ تاجدارِمدینہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا : ’’ جب تین آدمی سفرپرروانہ ہوں تواپنے میں سے ایک کوامیربنا لیں ۔ (2) ٭ … چلتے وقت عزیزوں ، دوستوں سے قُصُور مُعاف کروائیں اورجن سے مُعافی طلب کی جائے ان پرلازِم ہے کہ دل سے مُعاف کردیں ۔ (3) ٭ … جب بھی سفرپرروانہ ہوں توچاہیے کہ اپنے اہل ومال کواللہعَزَّ وَجَلَّ کے سِپُردکرکے جائیں کہ وہی سب سے بہترحفاظت فرمانے والاہے ۔ ٭ … دورانِ سفر ذِکْرُاللہکرتے رہیں ۔ ٹرین یابس وغیرہ میںبِسْمِ اللہِ ، اَللہُاَکْبَرُ ، اَلْحَمْدُلِلّٰہِ ، سُبْحٰنَاللہسب تین تین بار اورلَاۤ اِلٰہَ اِلَّااللہُایک بارپڑھئے ۔
طرح طرح کی ہزاروں سُنَّتیں سیکھنے کے لئے مَکْتَبَۃُ الْمَدِیْنَہکی مطبوعہ دوکُتُب ( ۱) …312صفحات پر مشتمل کتاب ’’ بہارِشریعت ‘‘ حصّہ16اور( ۲) …120صفحات کی کتاب ’’ سُنَّتیں اورآداب ‘‘ ہَدِیَّۃحاصل کیجئے اورپڑھئے ۔ سُنَّتوں کی تربیّت کاایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سُنَّتوں بھرا سفر بھی ہے ۔
ترے حبیب کی سُنَّت کی دُھوم مَچ جائے گلی گلی میں پھرے مدنی قافلہ یارَبّ(4)
٭…٭…٭…٭
________________________________
1 - ابو داود ، کتاب الجھاد ، باب فی الدلجة ، ۳ / ۴۰ ، حدیث : ۷۱ ۲۵
2 - ابو داود ، کتاب الجھاد ، باب فی القوم یسافرون الخ ، ۳ / ۵۱ ، حدیث : ۲۶۰۹
3 - بہارِشریعت ، حصہ۶ ، ۱ / ۱۰۵۲
4 - وسائل بخشش مرمم ، ص۸۳