Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
346 - 541
مجھے بہت مُتَأَثِّرکیا ۔ پُرسوزبیان اوررِقّت انگیز دُعا نے تو میرے دل کی دنیا ہی زَیْروزَبَرکر دی ، میں نے اپنے تمام گناہوں سے پکی تَوبہ کی اور دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوگیااوراَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ!امیْرِاہلسنّتمَدَّظِلُّہٗکے ذریعے غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکا مریدبھی بن گیا ۔ 
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بَیان  کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اورچندسنّتیں اورآداب بَیان  کرنے کی سعادت حاصِل کرتاہوں ۔ مصطَفٰے جانِ رحمتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمانِ جَنَّت  نشان ہے :  ’’ جس نے میری سُنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جَنَّت  میں میرے ساتھ ہو گا ۔   ‘‘ (1) 
سفر کی سنتیں اورآداب :
	 ٭ …  مُمکِن ہوتو جمعرات کو سَفر کی اِبتِداکی جائے کہ جمعرات کو سفرکی اِبتِداکرنا سُنَّت ہے ۔ (2) چنانچہ حضرت سیِّدُناکَعب بِن مالِکرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مَروِی ہے کہ حُضُورنَبِیِّ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمغَزوَۂ تَبُوک کے لئے جُمعرات کے دِن رَوانہ ہوئے اورآپ جمعرات کے دن روانہ ہونا پسند فرماتے تھے ۔ (3)  ٭ …   اگرسَہولت ہوتو رات کوسفر کیاجائے کہ رات کوسفرجلدطے ہوتاہے ۔ چنانچہ حضرت سیِّدُناانس بن مالکرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتے ہیں کہ سر کارِمدینہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا :  ’’ رات کوسفر کیاکروکیونکہ رات کو



________________________________
1 -   ترمذی ، کتاب العلم ، باب ماجاءفی الاخذبالسنة...الخ ، ۴ /  ۳۰۹ ، حدیث : ۲۶۸۷
2 -   اشعة اللمعات ، ۵ /  ۱۶۱
3 -   بخاری ، کتاب الجھاد ، باب من اراد غزوة فوری   الخ ، ۲ / ۲۹۶ ، حدیث : ۲۹۵۰