پر بُرااثر پڑتا ہے ۔
٭ … کثرت سے تَوبہ واِستِغْفارکیجئے کہ اس کی بَرکت سے بھیاِنْ شَآءَاللہعَزَّ وَجَلَّاس عادت سے جان چھوٹے گی اوراس سے نفرت پیدا ہوگی ۔
حِلْم وبُردباری کے ان طریقوں کواِختِیارکرنے ، غصے پرقابوپانے ، شَفقَت ونَرْمی اپنانے اورحُسنِ اَخلاق کاپَیْکربننے کے لئے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے ، اِنْ شَآءَاللہعَزَّ وَجَلَّدین ودنیاکی بے شماربرکتیں حاصل ہوں گی ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
بیان کا خلاصہ :
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آج کے بیان میں ہم نے حضورنَبِیِّ کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے صَبْروتحمل اوربُردباری کے مُتَعلِّق پیارے پیارے واقعات سننے کی سعادت حاصل کی ۔ آپ کوکوئی کتنی ہی تکلیف پہنچاتامگرآپ اپنی ذات کے لئے کبھی غصہ نہ فرماتے ، یہاں تک کہ اپنے جانی دشمنوں کو بھی معاف فرمادیا کرتے تھے ۔ لہٰذا ہمیں بھی چاہیے کہ اِینٹ کاجواب پتھر سے دینے کے بجائے ، اپنے پیارے آقاصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے حِلم وبُردباری کامُظاہرہ کریں اورکسی پرغُصّہ آجانے کی صُورَت میں ضَبْط سے کام لیتے ہوئے اُسے مُعاف کردیں ۔ دعاہے اللہعَزَّ وَجَلَّہمیں مصطفٰے کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی پیروی کرنے کی توفیق عطافرمائے ۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد