12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”مدنی درس“
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!مکی مدنی مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی سُنتیں اپنانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے ہردم وابستہ رہئے ، سُنَّتوں کی خِدمت کے لیے ذیلی حلقے کے 12مَدَنی کاموں میں خُوب بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیجئے ۔ ذیلی حلقے کے 12 مَدَنی کام مُسلمانوں کونیکی کی راہ پر گامزن کرنے اورگناہوں سے بچانے میں بہت مُعاوِن ہیں ۔ ان12مَدَنی کاموں میں سے روزانہ کاایک مَدَنی کام”مدنی دَرس“بھی ہے ، ہم سب بھی مدنی دَرْس میں شِرکَت کواپنامَعمُول بنا لیں اورجہاں مدنی دَرْس نہیں ہوتاوہاں اِنفرادی کوشش کے ذریعے مدنی درس کی ترکیب بنائیں ، اِنْ شَآءَاللہعَزَّ وَجَلَّاس کی بَرکت سے بہت سے لوگوں کی اِصلاح کے ساتھ ساتھ اپنی اِصلاح کا بھی سامان ہوگا اورمدنی دَرْس میں عِلمِ دین کی باتیں سیکھنے کا ثَواب بھی ملے گا ۔
فرمانِ مُصْطَفٰے ہے : جوصُبْح مسجِد میں نیکی سیکھنے یاسکھانے کے لیے گیا اس کے لیے مکمل حج کرنے والے کی طرح اَجْرہے ۔ (1) اورجو عِلْم کی تلاش میں نکلاوہ واپس لَوٹنے تکاللہعَزَّ وَجَلَّ کی راہ میں ہے ۔ (2)
ہمیں بھی چاہیے کہ مدنی دَرْس میں شِرکَت کِیاکریں اوردوسروں کوبھی شِرکَت کی دعوت پیش کریں اِنْ شَآءَاللہعَزَّ وَجَلَّاس کی ڈھیروں بَرکتیں حاصِل ہوں گی ۔ مدنی درس میں شرکت کی ترغیب کے لئے ایک مَدَنی بہارپیشِ خدمت ہے ۔
________________________________
1 - معجم کبیر ، ۸ / ۹۴ ، حدیث : ۷۴۷۳
2 - ترمذی ، کتاب العلم ، باب فضل طلب العلم ، ۴ / ۲۹۴ ، حدیث : ۲۶۵۶